کراچی :‏اچھا ہوا عمران خان اقتدارمیں آئے ان کی نااہلی دنیاکے سامنے آئی:اس کے ساتھ ساتھ مولانا فضل الرحمن نے عدلیہ پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیف ایگزیکٹو نے ایف آئی اے افسران کو تبدیل کیا، آپ نے سوموٹو کیوں لیا ؟ جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کراچی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی وجہ سے پاکستان کی سیاست ناکام ہوگئی ہے۔

کراچی میں تقدس حرم نبوی جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عدالت سے ایک شکوہ کرنا چاہتا ہوں، چیف ایگزیکٹو نے ایف آئی کے افسران کو تبدیل کیا، آپ نے سوموٹو کیوں لیا ؟ کس کے کہنے پر لیا،کیا جلسے میں عمران خان کی تقریر پر اتنا بڑا اقدام لیا گیا؟ آپ آئیں، آپ حکومت کریں، آپ چیف ایگزیکٹو بن جائیں، عدلیہ کا اپنا کام ہے حکومت کا اپنا کام ہے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں یہودی لابی کا ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، عمران خان کی نااہلی پوری قوم کے سامنے عیاں ہوچکی ہے، ملک کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کو علم ہوگیا کہ عمران خان ایک نااہل شخص ہے، عمران خان کی وجہ سے پاکستان کی سیاست بدنام ہوگئی، عمران نیازی نہ صرف ذہنی طور پر بیمار شخص ہے بلکہ فتہ پرور بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا، عمران خان اچھا ہوا تم اقتدار میں آئے سب کے سامنے بے نقاب ہوئے، ہمیں ان کے جلسوں سے نہیں ڈرنا چاہیے، میری شرافت مجھے اس پر تبصرہ کرنے کی اجازت نہیں دیتی، پاکستان کی سلامتی کمیٹی نے کہا کہ مراسلہ جھوٹ ہے۔

Shares: