عمران خان کی نومنتخب برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان عمران خان نے برطانیہ کے نو منتخب وزیراعظم بورس جانس کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ آپ کی قیادت میں مزید ترقی کرے گا.


عمران خان نے کہا کہ کنزرویٹو پارٹی کا رہنما منتخب ہونے اور وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر آپ کو دلی مبارکباد . عمران خان نے کہا کہ مجھے قومی امید ہے کہ آپ کی زیر قیادت برطانیہ اور اسکے عوام ہی ترقی نہیں کریں گے بلکہ ہمارے دوطرفہ تعلقات کو بھی جلا ملے گی۔ میں آپ کے ساتھ باہم کام کرنے کو تیار ہوں۔

Comments are closed.