عمران خان 10 سال بھی تحریک چلائے حکومت اپنا کام کرے گی. وفاقی وزیر اطلاعات

عمران خان 10 سال بھی تحریک چلائے حکومت اپنا کام کرے گی. وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے جو فنڈز اکھٹے کیے گئے تھے وہ تو لانگ مارچ پر لگ رہے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم شہبازشریف کا دورہ چین کامیاب رہا ہے، دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کررہے ہیں، عمران خان نے ملک کو سری لنکا بنانے کی کوشش کی، ہم 4 سال سے ملک کو ہونے والے نقصان کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، حکومت نے آتے ہی آئی ایم ایف کے پروگرام کو بحال کرایا، وزیراعظم نے 2 روز قبل کسانوں کے لئے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے جو فنڈز اکھٹے کیے گئے تھے وہ تولانگ مارچ پرلگ رہے ہیں، عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران خاتون صحافی صدف نعیم کی موت ہوئی، گزشتہ روز بھی لانگ مارچ کے دوران واقعات ہوئے جو قابل مذمت ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن عمران خان کی خواہش پر نہیں اپنے وقت پر ہوں گے، عمران خان فیس سیونگ کے لیے کوشش کررہے ہیں، عمران خان نے واضح کردیا کہ ان کی تحریک 10 ماہ جاری رہے گی، عمران خان 10سال بھی تحریک چلائے حکومت اپنا کام کرے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ امریکہ میں بینکوں اور نجی کمپنیوں سے بھتہ و تاوان لینے میں غیر معمولی اضافہ
حکومت کا عالمی بینک کے ساتھ 50 کروڑ ڈالر کے معاہدہ
گھر میں شوہر کی خدمت بیوی کی ذمہ داری نہیں ہے،مصری عالم دین کا فتوی
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کامیاب ہونے جا رہی تھی تو عمران خان نے سازشیں شروع کر دیں، عمران خان بتائیں کہ جب الیکشن چاہتے تھے تو لانگ مارچ میں کیوں گئے۔

Comments are closed.