کراچی :عمران خان پھرمشکل میں پڑگئے:اہم ساتھی ممبراسمبلی نے جواب دے دیا،اطلاعات کے مطابق کراچی کے حلقہ این اے 246 لیاری سے منتخب تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شکورشاد پھر عمران خان سے ناراض ہوگئے۔
شکورشاد نے بجٹ میں لیاری کو نظرانداز کرنے پر اجلاس میں شرکت نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ شکورشاد کا کہنا ہے کہ وفاق کی مسلسل نظراندازی پر دلبرداشتہ ہو کر گھر بیٹھ گیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ لیاری سے بلاول کوشکست دینےوالے کو وفاقی وزیر ہونا چاہیے تھا جمعہ کےدن وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی لیکن وزیراعظم کی طرف سےلیاری کےمنصوبوں کو اہمیت نہیں دی گئی۔
اس سے قبل بھی شکورشاد ترقیاتی فنڈز اور لیاری کے مسائل حل نہ ہونے کا متعدد بار شکوہ کر چکے ہیں اور انہوں نے پارٹی و پارلیمانی اجلاسوں میں بھی نظرانداز کیے جانے پر ناراضی کا اظہار کیا۔








