واجب الاحترام اساتذہ کرام قوم کے محسن اور پیغمبری پیشہ سے وابستہ ہیں‌،اساتذہ کی عزت کریں‌، اساتذہ سے روشن مستقبل کی امید ہے،وزیراعظم

اسلام آباد :واجب الاحترام والاکرام اساتذہ قوم کے محسن اور پیغمبری پیشہ سے وابستہ ہیں‌، مجھے اس قوم کے اساتذہ سے روشن مستقبل کی امید ہے، وزیراعظم عمران خان نے اساتذہ کو عالمی دن پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا اساتذہ قوم کے محسن ہیں، کامیابی کے حصول میں سیڑھی کا کردار ادا کرتے ہیں ، پیغمبری پیشے سے وابستہ ہونا بذات خود ایک بڑا اعزاز ہے۔

’بچوں کی عدالتیں قائم کردی گئیں‌ ، یہ عدالتیں کہاں قائم ہوئیں‌ ہیں‌ ، کیا فیصلے…

وزیر اعظم عمران خان نے اساتذہ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ان ہستیوں کو خراج تحسین جو قوم کے مستقبل کے معمار کہلاتےہیں، مقدس پیشے سے وابستہ افراد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ میری قوم بھی عظیم ہے اور اس کے اساتذہ بھی عظیم ہیں‌ ، وزیراعظم نے قوم کے نام پیغام میں‌کہا کہ اپنے اساتذہ کی عزت کرو، کامیابی ضرور ملے گی

گوگل بھی احترام کرتی ہے اساتذہ کا ، ہمیں‌بھی کرنا چاہیے ، استاد کے اعزاز میں گوگل…

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسے افراد نوجوان نسل کےاعلیٰ کردارکی تشکیل کےلیےکوشاں ہیں، اپنےتمام اساتذہ کوبھی خصوصی طورپرخراج تحسین پیش کرتاہوں، اساتذہ قوم کے محسن ہیں اور کامیابی کے حصول میں سیڑھی کا کردار ادا کرتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ پیغمبری پیشے سے وابستہ ہونا بذات خودایک بڑا اعزاز ہے، اساتذہ کی قدر و منزلت کو یقینی بنانا نیا پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعلیٰ‌عثمان بزدار کی علم دوستی زندہ باد ، گورنمنٹ گرلزہائی سکول” نین سکھ…

Comments are closed.