"عمران خان امتحان کینسل کرو” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

0
36

"عمران خان امتحان کینسل کرو” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

باغی ٹی وی : اس وقت سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر عمران خان امتحان کینسل کرو کا ٹرینڈ ٹاپ ٹرینڈز میں سے ہے . طلبا زور و شور سے مطالبہ کررہے ہیں کہ . امتحانات کو ملتوی کیا جائے .

خیال رہے کہ محکمہ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب کے 13اضلاع میں پہلی سے آٹھویں جماعت کےامتحانات 7جون سے 25جون تک منعقد کیے جائیں گے۔
بچوں کے امتحانات کے نتائج کی رپورٹ کارڈ 30جون کو جاری کردی جائے گی جبکہ پنجاب میں گرمی کی چھٹیاں یکم جولائی سے ہونگی۔پہلی اور دوسری جماعت کے امتحان میں زبانی سوال جواب ہوں گے، تیسری سے آٹھویں جماعت کا پیپر انشائیہ طرز کا ہوگا جبکہ امتحانات کےلیے ڈیٹ شیٹ کا باقاعدہ اعلان بعد میں کیاجائے گا۔
https://twitter.com/hassana04603300/status/1385211880461979649?s=20
ٹرینڈ میں شریک طلبا کی جانب سے یہ موقف اپنایا گیا ہے کہ اگر کلاسیں اس لیے بند کی گئی تھیں کہ کرونا پھیلنے کا خطرہ ہے تو پھر امتحان سے بھی کرونا پھیلنے کا خطرہ ہے . بعض نے لکھا شفقت سر ہمارے اوپر تھوڑی اور شفقت کریں
https://twitter.com/ShHassa90185120/status/1385211901668376577?s=20
اسی طرح بعض طلبا نے موقف اپنایا ہے کہ وزیراعظم صاحب آپ تو کورونا سے بچ گئے اب ہمیں اس کا شکار کرنا چاہتے ہیں جو امتحانات لیے جارہے ہیں.
اس طرح یہ بھی کہا گیا جب کلاسیں نہں ہوئیں تو پھر ا متحان کس چیز کا ، پڑھیں گے تو امتحان دیں گے . اس طرح بعض طلبا نے لکھا کہ حکومت کیوں امتحانات کو ہماری جانوں سے زیادہ اہمیت دی جارہی ہے .
https://twitter.com/AtmaaDukhi/status/1385211854587322370?s=20

Leave a reply