لاہور:عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں گرفتارکرنے جارہے ہیں،اطلاعات کےمطابق ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ان کی حکومت عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں ہرصورت گرفتار کرنےکا منصوبہ رکھتی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد عمران خان کو گرفتارکیا جاسکتا ہے
مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج الیکشن کمیشن نے عمران خان کو جھوٹا قرار دیا ہے۔جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار کی خاطر پاکستان کے عوام سے دھوکا کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ان کا حق ادا کیا ،جنہوں نے اس کی فنڈنگ کی ۔
جاوید لطیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر کسی کو اعتراض ہو نا ہو ، فیصلہ ماننا سب پر لازم ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈز لیے ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 8 سال بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سنایا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج 8 سال بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سنایا۔








