توشہ خانہ انکوائری،نیب نے بشریٰ،عمران کو گرفتار کر لیا

رہائی کے فیصلے کے بعد بشریٰ بی بی نئے کیس میں گرفتار،رہائی نہ ہو سکی
0
216
adyayla

پولیس نے عمران خان سے 9مئی کے تین مقدمات کی تفتیش جیل میں کرنے کا فیصلہ کر لیا

پولیس نے جیل میں عمران خان کی 9مئی کے3مقدمات میں گرفتار کرلیا،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت 9مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے کی درخواست منظور کرلی،پولیس بانی پی ٹی آئی عمران خان سے 9مئی کی تفتیش جیل میں ہی کرے گی،دوسری جانب 9 مئی کے راولپنڈی میں درج 12 کیسز میں عمران خان ضمانت پر ہیں، جن میں سے 5 مقدمات میں ابھی تک روبکار جاری نہیں ہوئی،جیل انتطامیہ کو عمران خان کی سائفر کیس میں بھی روبکار موصول نہیں ہوئی، حالانکہ سائفر کیس میں عمران خان کو بری کیے جانے کو کافی دن گزر چکے ہیں،دوران عدت نکاح کیس میں بریت کی روبکار اڈیالہ جیل کو موصول ہو گئی ہے،

عمران خان کو دوران عدت کیس میں آج عدالت نے بری کیا ہے تا ہم عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں ہے کیونکہ انہیں 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار کیا جا چکا ہے، البتہ بشریٰ بی بی کی رہائی کے امکانات تھے تا ہم پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے توشہ خانہ کے نئے کیس میں ضمانت کی درخواست دائر نہ کرنے کی وجہ سے بشریٰ بی بی کو گرفتار کر لیا گیا،عمران خان کو بھی نیب کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے، بشریٰ بی بی کی رہائی کی تیاریاں چند ہفتے قبل ہی شروع کر دی گئی تھیں،بنی گالہ میں کمروں میں دوبارہ پینٹ کیا گیا ہے، صفائی کروائی گئی ہے، نئی چادریں بچھائی گئی ہیں،تاہم بشریٰ بی بی کی رہائی نہ ہو سکی.

ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم نے نیب توشہ خانہ انکوائری میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی گرفتاری ڈال دی،

توشہ خانہ کا نیا کیس، بشریٰ بی بی کی گرفتاری کیلیے نیب ٹیم اڈیالہ پہنچ گئی
نیب کے نئے ریفرنس میں بشری بی بی،عمران خان کی گرفتاری ڈال دی گئی ہے،نیب ٹیم گیٹ 5سے اڈیالہ جیل کے اندر پہنچی اورنیب ٹیم نے قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈالی، نیب کی جانب سے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ انکوائری میں عدم تفتیش کی وجہ سے جاری ہوئے،بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کے نئے کیس میں نیب سے تحقیقات میں تعاون نہیں کیا تھا،

عمران اور بشریٰ پر 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے کا نیا کیس
نیب کا توشہ خانہ کا نیا کیس بشریٰ بی بی اور عمران خان دونوں کے خلاف ہے،نیب انکوائری رپورٹ میں سات گھڑیاں خلاف قانون لینے اور بیچنے کا الزام ہے جبکہ نیا کیس 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے،نیب رپورٹ کے مطابق گراف واچ، رولیکس گھڑیاں، ہیرے اور سونے کے سیٹ کیس کا حصہ ہے، تحفے قانون کے مطابق اپنی ملکیت میں لیے بغیر ہی بیچے جاتے رہے، گراف واچ کا قیمتی سیٹ بھی قیمت ادا کیے بغیر ہی بیچ دیا گیا، نجی تخمینہ ساز کی ملی بھگت سے گراف واچ کے خریدار کو فائدہ پہنچایا گیا،گراف واچ کا قیمتی سیٹ بھی "ریٹین” کئے بغیر ہی بیچ دیا گیا، پرائیویٹ تخمینہ ساز کی ملی بھگت سے گراف واچ کے خریدار کو فائدہ پہنچایا گیا، تخمینہ ساز کا توشہ خانہ سے ای میل آنے سے پہلے ہی گھڑی کی قیمت تین کروڑ کم لگانا ملی بھگت کا ثبوت ہے، گراف واچ کی قیمت دس کروڑ نو لاکھ بیس ہزار روپے لگائی گئی،بیس فیصد رقم ، دو کروڑ ایک لاکھ 78 ہزار روپے سرکاری خزانے کو دیئے گئے، ہر تحفے کو پہلے رپورٹ کرنا اور توشہ خانہ میں جمع کروانا لازم ہے،صرف تیس ہزار روپے تک کی مالیت کے تحائف مفت اپنے پاس رکھے جا سکتے ہیں،

واضح رہے کہ سول جج قدرت اللہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید اور 5،5 لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ سنایا تھا ،تاہم آج جج افضل مجوکا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بری کر دیا ہے، عدالت نے اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی اگر کسی دوسرے مقدمے میں گرفتار نہیں ہیں تو رہا کردیا جائے ، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے رہائی کے روبکار جاری کردیے ہیں،

’سابقہ شوہر نہیں بتا سکتا کہ عدت اور خاتون کی ماہواری کے 3 سائیکل کب مکمل ہوئے‘

عمران ،بشریٰ مجرم،،نکاح کی اتنی جلدی کیا تھی قوم کو وجہ تو بتادیں،خاور مانیکا

خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

عمران خان کو سائفر کیس، توشہ خانہ کیس، دوران عدت نکاح کیس میں سزائیں سنائی گئی تھیں، تینوں مقدمات میں عدالت نے عمران خان کو بری کر دیا ہے، شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں سزا ہوئی تھی، ان پر بھی نو مئی کا مقدمہ بنایا ہوا تھا جس میں گرفتار کر لیا گیا تھا اور شاہ محمود قریشی کی رہائی نہیں ہوئی تھی، 190ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت پر ہیں،

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ اب ایسا کوئی کیس رہ نہیں گیا جس میں بانی پی ٹی آئی کو اندر رکھا جائے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ یہ آخری کیس تھا آج بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہونی چاہیے، بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں آئین اور قانون کی بالا دستی ہو۔عدالتی فیصلہ کے بعد پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل روانہ ہو گئے ہیں،پولیس حکام نے پی ٹی آئی کارکنان کی آمد کی وجہ سے اڈیالہ جیل کی سیکورٹی مزید بڑھا دی ہے،راولپنڈی پولیس کی بھاری نفری اڈیالہ جیل کے باہر طلب کر لی گئی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر آنے والے کارکنان کو کالونی گیٹ پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،کارکنان کو اڈیالہ جیل کے مرکزی گیٹ جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،راولپنڈی پولیس کی اضافی نفری اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر تعینات ہے،ویمن پولیس کی نفری، ایس ایچ او تھانہ ویمن بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہیں،اڈیالہ جیل گیٹ کے نمبر 5 کے داخلی راستے پر ایلیٹ فورس کی گاڑیاں کھڑی کردی گئی ہیں

عمران خان کی رہائی ممکن نہیں ہو گی، فیصل واوڈا
دوسری جانب سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ابھی بہت سے مراحل اور کیسز باقی ہیں، چاہے کوئی کتنا ہی آئین اور قانون سے باہر جا کر رعایت دے دے، اس کے باوجود بھی عمران خان کی رہائی ممکن نہیں ہو گی، پاکستان میں آسانی سے چیزیں ختم نہیں ہوتیں، بانی پی ٹی آئی کا نکاح والا کیس تو شرمناک کیس تھا، لاجک نہیں جیتے گی لا جیتے گا،کل کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کی مشکلات بڑھ گئی ہیں، یہ شرمناک کیس تھا، ذاتی زندگی کو سیاست میں لائیں یہ گھٹیا چیز ہے، کل آئین اور قانون سے بالاتر ہوکر فیصلہ آیا،

Leave a reply