اسلام آباد:مولانا دیکھتے رہ گئے:عمران خان نے سینیٹ کا ٹکٹ اہم مذہبی شخصیت کو دے دیا،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے علما سے اپنی محبت اوروابستگی کا عملی اظہارکردیا
باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے سینیٹ کا ٹکٹ معروف عالم دین مولانا سمیع الحق کے فرزند ارجمند جمعیت علمائے اسلام س کے سربراہ مولانا حامد الحق کودے کرمولانا فضل الرحمن کی خوشیوں کو غموں میں تبدیل کردیا ہے
ادھر اس حوالے سے اس وقت پاکستان میں اس ٹکٹ کو بہت زیادہ اہمیت دی جارہی ہے اورکہا جارہا ہے کہ خیبر پختونخواہ سمیت ملک بھر میں مولانا سمیع الحق بہت زیادہ اثررکھتے ہیں
دوسری طرف یہ بھی کہا جارہا ہے کہ مولاناحامد الحق نہ صرف پاکستان میں بلکہ افغانستان میں بھی بہت زیادہ اثرورسوخ رکھتے ہیں اورکہا جاہارہا ہے کہ عمران خان نے بہت درست فیصلہ کیا ہے
https://مولانا دیکھتے رہ گئے، تحریک انصاف کا مذہبی جماعت کے سربراہ کو سینیٹ ٹکٹ دینے کا فیصلہ
واضح رہے کہ اس اہم ملاقات کی خبربریک کرتے ہوئے باغی ٹی وی نے دعویٰ کیا تھا کہ علی محمد خان اورپرویزخٹک کووزیراعظم عمران خان نے خصوصی طورپربھیجا ہے اورسینیٹ کے ٹکٹ کی پیشکش بھی کی ہے
ٹھیک ایک ہفتے کے بعد آج باغی ٹی وی کا وہ دعویٰ سچ ثابت ہوگیا جب پاکستان تحریک انصاف نے مولاناحامد الحق کو کے پی سے سینیٹ کا ٹکٹ جاری کرکے باغی ٹی وی کے دعوے کی تائید کردی ہے