عمران خان کے بیان سے ریپسٹ کو حوصلہ ملے گا، مریم نواز بھی بول پڑیں
عمران خان کے بیان سے ریپسٹ کو حوصلہ ملے گا، مریم نواز بھی بول پڑیں
باغی ٹی وی :مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عثمان کاکڑ کی موت پر اگر سوال اٹھ گئے ہیں تو تحقیقات ہونی چاہئیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پ عثمان کاکڑ کی موت پر اگر سوال اٹھ گئے ہیں تواس پر تحقیقات بھی ہونی چاہئیں۔
عثمان کاکڑ کے بارے میں بتاتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے مختلف اجلاسوں میں عثمان کاکڑ سے ملاقات ہوئی تو پتہ چلا زیرک اور مجھے ہوئے انسان ہیں، مریم نواز نے ان کی موت پر کہا کہ اگر ان کو اس لیے قتل کیا گیا کہ یہ آواز دب جائے گی تو ایسا کبھی نہیں ہوگا، اس طرح جبر و زیادتی سے آواز کو دبایا نہیں جاسکتا . ان کے لیے اور حقوق کے مطالبے کے لیے مزید آوازیں اٹھیں گی۔
وزیراعظم عمران خان کے پردے اور لباس کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کا خواتین کے کپڑوں کو ریپ سے جوڑنا ان کی ذہنیت ہے، ان کے بیان سے ریسپٹ (بدفعلی کے مرتکب افراد) کو حوصلہ ملے گا، چھوٹے بچوں کے ساتھ جو ریپ کے واقعات ہوئے کیا وہ بھی ان کے لباس کی وجہ سے ہوئے ہیں.
اس سے بپلے بلاول بھٹو اور شیری رحمان بھی عمران کے پردے والے بیان پر سخت تنقید کرچکے ہیں.