پولیس آپریشن،عمران خان کے گھر کے اندر سے فائرنگ ہوئی،عامر میر

park

نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ زمان پارک میں پولیس پر حملہ ہوا تھا ،ملزمان کی شناخت ہوگئی تھی،

عامر میر کا کہنا تھا کہ پولیس پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاریاں بھی کی گئی تھیں،پولیس اچانک زمان پارک نہیں پہنچی ،آئی جی نے عدالت میں بتادیا تھا، زمان پارک پیش قدمی سے پہلے ایس ایس پی نے پی ٹی آئی قیادت کو بتادیا تھا، طے پا گیا تھا کہ جو پر تشدد واقعات میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ،زمان پارک کو نوگو ایریا بنایا گیا تھا اسے ختم کیا گیا ،پنجاب کے کسی علاقے کو نو گو ایریا نہیں بننے دیا جائے گا،زمان پارک کے اطراف میں ریت کی بوریاں سمیت سب کچھ ہٹایا گیا، عمرا ن خان کے گھر کے اندر سے فائرنگ ہوئی عمران خان کے گھر سے پیٹرول بم بھی پھینکے جارہے ہیں حالات پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ، صورتحال خراب نہیں ہوگی،گھنٹے میں آپریشن مکمل کرلیا جائے گا

زمان پارک میں عمران خان کے گھر سے برآمد ہونے والے پیٹرول بموں کے پیکٹ اور غلیلیوں کے لیے استعمال ہونے والے کینچے پولیس نے تحویل میں لے لیے ہیں ، تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے پتھراؤ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ہے، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 40 کارکنان کو گرفتار کیا ہے

عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ زمان پارک پہنچ گئی ہیں ،انکا کہنا تھا کہ زمان پارک میں بچوں اور خواتین کے علاوہ کوئی نہیں ہے اب دیکھتے ہیں قانون کیا کرتا ہے،بشریٰ بی بی زمان پارک میں موجو د ہیں ،تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ عدالت عالیہ نے حکام کو عمران خان کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے منع کیا

انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کے گھر کے سرچ وارنٹ جاری کیے سرچ آپریشن انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج کی جانب سے جاری کیا گیا سرچ آپریشن صابطہ فوجداری کی دفعہ 47 کے تحت جاری کیا گیا،عدالت نے وارنٹ میں کہا کہ سرچ کے دوران قانون کے مطابق تفتیشی افسر کے ساتھ کم از کم انسپکٹر رینک کی خاتون افسر ساتھ ہو۔ انسداد دھشت گردی عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست پر سرچ وارنٹ جاری کیے ،

واضح رہے کہ پولیس نے زمان پارک میں آپریشن شروع کر دیا ہے عمران خان کے گھر میں پولیس دروازہ توڑ کر داخل ہو گئی ہے، کرین کے ذریعے مرکزی دروازہ توڑا گیا ہے،تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہےکہ زمان پارک میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی موجود ہیں،پولیس کا زمان پارک میں آپریشن جاری ہے

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورٹ احکامات کے خلاف زمان پارک آپریشن جاری ہے، فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے گھر پر حملہ ریاستی دہشت گردی ہے، چادر اور چہاردیواری کی حرمت پامال کر دی گئ ہے، لاہور ہائیکورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے گئے ہیں، ملک میں عدالتیں اور آئین معطل ہے انسانی حقوق پامال ہیں ،مراد سعید کا کہنا ہے کہ حکومت جو گھناونہ منصوبہ تشکیل دے رہی ہے۔ جس طرح دہشتگردیی کا بیانیہ بنایا جارہا ہے۔ پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ یہ عمران خان کو صرف گرفتار نہیں کرینگے بند کمروں میں انہیں قتل کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔ پاکستانی قوم کیا تاریخ میں اہلِ کوفہ کیطرح جانا ہے؟

تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ضمانت کے لیے 5 درخواستیں دائر کر رہے ہیں ،رکاوٹیں ڈالنے کے خلاف بھی عدالت سے رجوع کریں گے ہماری ٹیم ا سلام آباد ہائیکورٹ میں بھی موجود ہیں ،زمان پارک پر حملہ کردیا گیا ،بشریٰ عمران اور فیملی ممبرز اندر ہیں،یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں صرف عمران خان کی اہلیہ اور گھریلو ملازمین ہیں،

تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب نے کہا ہے کہ پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا ،بشریٰ بی بی گھرمیں اکیلی ہیں ،چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے

اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

Comments are closed.