عمران خان کے خلاف کوئٹہ میں بھی مقدمہ درج

0
50
imran khan

عمران خان کے خلاف کوئٹہ میں بھی مقدمہ درج

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف کوئٹہ میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ جب پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے ان گھر زمان پارک گئی تو انہوں نے ٹی وی پر آکر اعلیٰ افسران کیخلاف نفرت انگیز تقریر کی جس سے ان کی جان کو خطرہ ہوا اور انہوں نے ریاستی اداروں کے خلاف اپنے لوگوں کو اکسایا.

دوسری جانب تحریک انصاف کے سربراہ عمران کو جب اسلام آباد پولیس بہمراہ لاہور پولیس گرفتار کرنے گئی تو وہاں موجود تحریک انصاف کے کارکنان نے ڈنڈے دکھا کر پولیس کو دھمکیاں دینا شروع کردی تھیں۔اب ان دھمکیوں کیخلاف تھانہ ریس کورس لاہور کے اندر ایسے تمام لوگوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ ہم جب عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے گئے تو ان کے کارکنان نے ہمیں دھمکیاں دیں اور حملہ کی بھی کوشش کی۔ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت 150 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا،مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد ندیم طاہر کی مدعیت میں درج ہوا- درج ایف آئی آر کے مطابق مقدمے کے متن کے مطابق عمران خان نے باہم مشورہ ہوکر ساری پلاننگ کی جبکہ ڈنڈا بردار افراد نے پولیس سے کہا کہ ایک انچ بھی آگے بڑھے تو مار دیں گے

مزید یہ بھی پڑھیں؛
عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس، اپنے پنجاب پولیس کے ہم منصبوں کے ساتھ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں عدالت کی سماعتوں سے مسلسل غیر حاضری پر ان کے ناقابل ضمانت وانٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد حراست میں لینے کے لیے دن کے اوائل میں عمران خان کی رہائش گاہ پر پہنچی تھی۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان جو گزشتہ سال وزیر آباد میں قاتلانہ حملے میں گولی لگنے سے صحت یاب ہو رہے ہیں، اسلام آباد کی سیشن عدالت میں زیر سماعت اس کیس میں فرد جرم کی سماعت کی سماعت سے تین بار غیر حاضر ہوچکے ہیں۔ جس کے باعث پولیس نے انہیں گرفتار گئی تھی.

Leave a reply