امانت میں خیانت کرنے پر عمران خان کے خلاف مقدمہ درج
تحریک انصاف کے چیئرمین ،سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف میانوالی میں ایک اورمقدمہ درج کر لیا گیا
مقدمہ تھانہ سٹی میانوالی میں درج کیا گیا ہے، مدعی مقدمہ سعیداللہ خان نیازی نے امانت میں خیانت کرنے پر عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرویاا اور کہا کہ عمران خان نے پچاس لاکھ روپے کی امانت میں خیانیت کی،درج مقدمہ کے مطابق فریق اول سہیل خان،اور فریق حاجی عبدالکریم ساجد کا تنازعہ تھانہ سٹی میں چل رہا تھا،بطور ثالث فریق کی طرف سے سہیل خان کو فریق اول کا ثالث مقرر کیا گیا،رقم افضل خان عدیل ہوٹل کے مالک نے بصورت بانڈ 50 لاکھ بھجوائے،میں نے گواہ محمد اشرف کی موجودگی میں رقم بطور امانت، سابق ممبر قومی اسمبلی امجد علی خان کے حوالے کر دی،اور فیصلہ کی تاریخ مقرر کی،فیصلہ سے پہلے امجد علی خان نے ٹیلی فون پر بتایا کہ عمران خان کے کہنے پر رقم نم یونیورسٹی میں جمع کروا دی ہے،جس کی رسید لے آیا ہوں، ثبوت پیش کر دوں گا، رسید مجھے دکھائی گئی لیکن دی نہیں گئی،رقم کا فیصلہ عمران خان کے کہنے پر کیا گیا،سہیل خان، امجد علی خان اور عمران خان نے امانت میں خیانت کرتے ہوئے رقم ہڑپ کر لی،مقدمہ درج کیا جائے
سابق وزیراعظم عمران خان نیازی پر امانت میں خیانت کرنے کا مقدمہ درج
مقدمہ تھانہ سٹی میانوالی میں سعید اللہ خان نیازی کی مدعیت میں درج کیا گیا pic.twitter.com/CHyYBHgVYL
— Syed Talal (@SyedTalalShahi) November 22, 2023
پولیس نےمدعی کی درخواست پر دفعہ 406 کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں
مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار
مارگلہ ہلز میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے 3 ساتھی گرفتار کر لئے گئے ہیں