پاکستانی وزیراعظم کے ساتھ ٹرمپ کی ملاقات کامیاب رہی، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق

0
65

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم افغانستان میں قیام امن کےلیے پر عزم ہیں عمران خان نے وعدہ کیا ہے کہ وہ طالبان پرافغان حکومت کیساتھ مذاکرات پرزور دیں گے،وقت آ گیا ہے ان ملاقاتوں میں کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کیاجائے،

پاک امریکا تعلقات خطے کے استحکام کے لئے انتہائی ضروری ہیں: آرمی چیف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کے مابین اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماوں کے مابین مثبت اور کامیاب مذاکرات ہوئے۔ اب پاک امریکا تعلقات میں پیشرفت کا وقت آ گیا ہے، افغان امن عمل میں امریکا کی نیت پر شک نہیں کیا جا سکتا۔

آرمی چیف کا پینٹا گون کا دورہ، بھر پور استقبال،گارڈ آف آنر پیش

مورگن اورٹیگس کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور صدر ٹرمپ کے درمیان ملاقات انتہائی اہم تھی، دونوں رہنماوں کے درمیان خطے سے متعلق اہم امور زیر غور آئے جبکہ مجموعی طور پر مذاکرات مثبت اور کامیاب رہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ افغانستان اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا نےافغانستان میں اربوں ڈالرخرچ کیے جبکہ نیٹو فورسز نے بھی قربانیاں دیں تاہم خطےمیں امن کے لیے کوئی حتمی ڈیڈ لائن نہیں دے سکتے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی، شاہ محمد قریشی

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاک بھارت تعلقات کی بہتری کیلئےعالمی برادری کےکردارکےحامی ہیں،چاہتےہیں فریقین مسئلہ کشمیرپرامن طریقےسےحل کریں، دونوں ممالک دیگرتنازعات بھی مذاکرات کے ذریعے حل کریں،دونوں ممالک کوخطےمیں امن کیلئےٹھوس اقدامات کرنےچاہئیں،

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورہ امریکا سے گزشتہ روز واپس آئے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کو ہر لحاظ سے تاریخی قرار دیا جا رہا ہے، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی پاکستانی وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے دوران ڈومور کی بات نہیں کی گئی اور وزیر اعظم کی جانب سے بھی پاکستان کا مقدمہ صحیح طور پر ان کے سامنے پیش کیا گیا ہے. دورہ امریکہ کے دوران عمران خان کی باڈی لینگویج بھی اچھی رہی، امریکی صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی بات بھی کی اور کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ان سے ثالثی کیلئے کہا ہے، عمران خان اور ٹرمپ کے مابین ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان پائے جانے والے کشیدہ تعلقات میں بھی بہت بہتری آئی ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے عمران خان سے ملاقات کے دوران افغان امن عمل میں پاکستانی کردار کو سراہا اور آئندہ بھی نبھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے،

Leave a reply