مزید دیکھیں

مقبول

پاکستانی بینکوں بارے موڈیز کی نئی ریٹنگ جاری

کریڈٹ ریٹنگ کی عالمی ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں...

پنجاب پولیس نے دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا

پنجاب پولیس نے خیبر پختونخوا کی سرحد پر دہشت...

نادیہ حسین کی شوہر کی گرفتار ی کے بعد سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹ

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین نے...

سیالکوٹ: رمضان سہولت بازار: اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی

سیالکوٹ ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض) ڈپٹی...

خاتون جج دھمکی کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے،وکیل

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد،چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت ہوئی

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر جوڈیشل مجسٹریٹ مریدعباس کی عدالت پیش ہوئے، وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، ابھی بھی ہورہی، مجھے نہیں معلوم اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں موجود ہیں یا نہیں،

پرایسکیوشن عدالت میں موجود ہے، معاون پراسیکیوٹر روسٹرم پر آگئے ،معاون پراسیکیوٹر نے کہا کہ اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی اسلام ہائیکورٹ میں مصروف ہیں،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی کو بلا لیں، 2 بجے سماعت رکھ لیتےہیں،میں انتظار کرلوں گا، آج یا کل اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی سےعدالت پیش ہونے کی گارنٹی لیں،جج مریدعباس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں نے صرف خاتون جج دھمکی کیس کی وجہ سے آج کے دیگر کیسز ملتوی کردیے،

عدالت پیشی کے موقع پر بھی عمراں خان نے عدالت سے اس کیس میں معافی مانگی تھی،چیرمین پی ٹی آئی عمران خان روسٹرم پر آ گئے اور کہا کہ 27 سال میں نے قانون کی بالادستی کی جنگ لڑی ہےمیں نے جوش خطابت میں ایک مظاہرے میں یہ الفاظ کہیں تھے ،میں نے اپنے الفاظ پر معافی مانگنے کے لیے جج زیبا چوہدری کی عدالت بھی گیا، آج تک میں نے کوئی قانون نہیں تھوڑا، عمران خان نے خاتون جج دھمکی کیس میں عدالت میں کھڑے ہوکر معافی مانگ لی ،کہا کہ اگر میں نے لائن کراس کی ہے تو معذرت چاہتا ہوں،

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پارٹی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے خاتون جج اور انتظامی افسروں کو دھمکی دی تھی اسلام آباد ہائیکورٹ نے از خود نوٹس لیا تھا اور توہین عدالت کا کیس چلا تھا تاہم گزشتہ سماعت پر عدالت نے توہین عدالت ختم کر دی تھی،عمران خان کے اس کیس میں وارنٹ بھی جاری ہوئے تھے، تا ہم بعد میں منسوخ کر دیئے گئے تھے، عمران خان اس کیس میں ضمانت پر ہیں

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan