عمران خان کے ذہن میں جھوٹ کا کچرا بھرا ہوا ہے، مریم اونگزیب کی کڑی تنقید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران مافیا نے پاکستان کے دل لاہور کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا ہے۔ وہ لوگ جو لاہور کا کچرا نہیں اٹھا سکتے وہ شہباز شریف کی میٹرو اور اورنج لائین پہ حسد بھری تنقید کرتے تھے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب کی ترقی کا دشمن عمران مافیا آج صوبے پر مسلط ہے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور شہر کا کچرا نہ اٹھا سکنے والے کی بد انتظامی اور کرپشن کا کچرا پورے ملک میں پھیل رہا ہے۔ لاہور شہر کا جو کچرا نہیں اٹھا سکتے وہ پنجاب کے عوام کی تعلیم ، صحت ، پبلک ٹرانسپورٹ کا خیال کیسے رکھے گیں؟ شہباز شریف کو پنجاب کو لوگ ہر گھڑی اور ہر روز یاد کرتے ہیں۔ عمران مافیا نے دل اور پھولوں کے شہر لاہور کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا ہے۔
چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ
اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے
ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے
شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے دن رات محنت کر کے لاہور میں ایک ایک منصوبہ لگایا ،اسے پھولوں کا شہر بنایا جسے عمران مافیا نے کچرے کا ڈھیر بنا دیا۔ شہباز شریف نے پنجاب کو سڑکیں، موٹر ویز، میٹروز، اورنج ٹرین، اسپتال، اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں دیں اور عمران مافیا نے اٹھارہ ماہ میں سب کچرے کا ڈھیر بنا دیا۔ عمران مافیا نے ملک کی معیشت، کاروبار اور روزگار سب کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا ہے۔ جو کچرا نہیں اٹھا سکتے وہ ملک کی معیشت کیا خاک ٹھیک کریں گے؟ جو کچرا نہیں اٹھا سکتے وہ کیسے ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر دیں گے؟ جو کچرا نہیں اٹھا سکتے وہ کیا کاروبار اور روزگار دیں گے؟ عمران خان کے ذہن میں ضد، تکبر، حسد، انتقام اور جھوٹ کا کچرا بھرا ہوا ہے.
عوام کو ریلیف کیسے مل سکتا ہے؟ مریم اورنگزیب نے دیا بڑا مشورہ