عمران خان کا خطاب، کیپیٹل ون ارینا میں میلہ سج گیا، پاکستانیوں میں جوش و خروش دیکھ کر امریکی حیرت زدہ
وزیر اعظم عمران خان کا امریکہ میں خطاب سننے کیلئے پاکستانیوں میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے اور اس وقت کیپٹل ون ایرینا کے باہر پاکستانیوں کی بڑی تعدادموجودہے, ارینا میں میلہ سج چکا ہے اور اریناون میں بڑی بڑی سکرینیں نصب کردی گئی ہیں جہاں لوگ وزیر اعظم کا خطاب سن سکیں گے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان تین روزہ دورہ پر امریکہ میں موجود ہیں جہاں ان سے دورے کے پہلے روز پاکستانی سفارتخانے میں تاجروں، سرمایہ کاروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ملاقاتیں کی ہیں، اس دوران وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی تاجروں ،سرمایہ کاروں کے وفود سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ انہیں سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا، دوسری جانب سرمایہ کاروں نے عمران خان کے ویژن کو سراہا،
رپورٹ کے مطابق امریکہ میں اس وقت وزیر اعظم عمران خان کا خطاب سننے کیلئے پاکستانیوں میں زبردست جوش وخروش پایا جارہاہے، میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ارینا میں وزیر اعظم عمران خان کا خطاب سننے کیلئے 22 ہزار پاکستانیوں کی شرکت متوقع ہے، اس وقت صورتحال یہ ہے کہ لوگ بڑی تعداد میں کپیٹل ون ارینا کے گرد موجود ہیں، پاکستانیوں نے اس موقع پر قومی پرچم اٹھا رکھے ہیں اور وہ پاکستان اور عمران خان کے حق میں نعرے بلند کررہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کاخطاب راہ راست دکھانے کیلئے ایرینا میں بڑی سکرینیں نصب کی گئی ہیں، پاکستانی ہیوسٹن سےبھی وزیراعظم کاخطاب سننےآئےہیں، کینیڈاکےشہرٹورنٹوسےبھی پاکستانی وزیراعظم عمران خان کاخطاب سننےآئےہیں، کیپٹل ون اریناکےباہر پاکستانیوں کی جانب سے ملی ترانےگا کروطن سےمحبت کااظہار کیا جارہا ہے،
وزیر اعظم عمران خان کا خطاب سننے کیلئے پاکستانیوں میں پائے جانے والے جوش و خروش کو دیکھ کر امریکی کمیونٹی حیرت میں مبتلا ہے اور ان کی جانب سے بھی خوشی کا اظہا رکیا جارہا ہے، پاکستانیوں کی طرف سے سبز ہلالی پرچم لہرائے جارہے ہیں،