وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب کو فون، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

0
31

وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب کو فون، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد کو ٹیلی فون کیا ہے،وزیراعظم نے مہاتیر محمد کو کوالالمپور کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا،وزیراعظم عمران خان نے مہاتیر محمد کو سعودی تحفظات سے بھی آگاہ کیا.

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کا دورہ کرنا تھا تا ہم اب وزیراعظم ملائیشیا کے دورے پر نہیں جا رہے.دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کی میزبانی میں متعدد مسلمان ممالک کے سربراہان کا ایک اجلاس ہونے جا رہا تھا جس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی شرکت کی تصدیق بھی کی گئی تھی تاہم سعودی عرب کی جانب سے تحفظات کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی فون پر ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد کو شرکت نہ کرنے کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے اور انہیں سعودی حکومت کے تحفظات سے بھی آگاہ کیا ہے۔

اگرچہ ترکی اور ملائیشیا نے مقبوضہ کشمیر سمیت مختلف معاملات پر پاکستان کی حمایت کی ہے تاہم پاکستان نے سعودی حکومت کے تحفظات کے پیش نظر اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوالالمپور میں ملائیشیا کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس میں ترکی، ایران، قطر، انڈونیشیا سمیت متعدد ممالک شریک ہورہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کابھی دورہ ملائیشیا منسوخ ہو گیا۔ ذرائع دفترخارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ملائیشیا کا دورہ نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم عمران خان کی جگہ ملائیشیا سمٹ میں شرکت کرنا تھی۔

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

ملائیشیا کی جانب سے وزیراعظم کے لئے گاڑی کا تحفہ، گاڑی پاکستان کے حوالے

وزیراعظم عمران خان نے گلوبل پناہ گزینوں کے عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر سے 2 ایٹمی طاقتوں میں تنازع کا خطرہ ہے، بے بس اور بے وسیلہ مہاجرین کے مسائل کا امیر ملک ادراک نہیں کرسکتے، بھارتی حکومت نے آسام میں متنازعہ شہریت قانون نافذ کر دیا، بھارتی شہری گلیوں میں نکل آئے ہیں، مقبوضہ وادی میں 80 لاکھ کشمیری محاصرے میں ہیں، جان بوجھ کر مسلم اکثریت کو اقلت میں بدلا جا رہا ہے۔

Leave a reply