اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

0
36

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی انتظامیہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہی ہے، مسلسل کرفیو سے کشمیر کے مسلمانوں کی نسل کشی کا خدشہ ہے، تمام مسلمان ملکوں کو کشمیریوں کیساتھ یکجہتی دکھانی ہو گی

نیویارک۔ 25 ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی انتظامیہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہی ہے، مسلسل کرفیو سے کشمیر کے مسلمانوں کی نسل کشی کا خدشہ ہے، تمام مسلمان ملکوں کو کشمیریوں کیساتھ یکجہتی دکھانی ہو گی۔

گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر جموں و کشمیر سے متعلق او آئی سی رابطہ گروپ کے سربراہان کے وفد کے اعزاز میں دیئے گئے عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے او آئی سی کے رکن ملکوں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے وہاں کی صورتحال پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ پچاس روز سے مسلسل جاری کرفیو کے باعث کشمیر کے مسلمانوں کی نسل کشی کا خدشہ ہے۔ تقریب میں سعودی عرب، ترکی، نائیجر اور آذربائیجان کے وزراءخارجہ نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے یہ لازم ہو گیا ہے کہ وہ 8 ملین کشمیریوں کیلئے اٹھ کھڑے ہوں جو انسانی حقوق سے انکار کی صورت میں انتہائی مخدوش صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ نو لاکھ بھارتی سیکورٹی فورسز نے کشمیر کے مسلمانوں کو محصور کر رکھا ہے اور مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی بڑی انسانی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ دنیا تو اسلامی دہشت گردی کی اصطلاح استعمال کرتی رہی ہے لیکن جب جہاں مسلمانوں کو انسانی حقوق سے محروم کیا جارہا ہے تو وہاں خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

ٹرمپ کے عشائیہ میں مودی کی رسوائی،عمران خان روسی صدر کے ساتھ بات چیت کرتے رہے

انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے نمائندوں کو مدعو کرنے کا مقصد مسئلہ کشمیر کو زیر بحث لانا تھا۔انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک اگلے چند دنوں میں سٹریٹجی مرتب کریں گے جو جنرل اسمبلی کے سامنے پیش کی جائیگی۔عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم مودی کو ’ریاستی دہشت گردی کا معمار‘ قرار دیا جو دنیا کی بڑی جمہوریت کا دعویٰ کر رہے ہیں۔عمران خان نے سوال اٹھایاکہ کون سی جمہوریت شہریوں پر ایسے مظالم کی اجازت دیتی ہے۔

کشمیر سے کرفیو اٹھا کرقیدیوں کو رہا کیا جائے، او آئی سی،پاکستان کا خیر مقدم

اوآئی سی کےرابطہ گروپ نے کشمیرپرمشترکہ اعلامیہ جاری کردیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اعلامیہ میں کہا گیا کہ بھارت انسانی حقوق کی تنظیموں کومقبوضہ کشمیرمیں رسائی دے،بھارت پرامن مظاہرین کےخلاف طاقت کا استعمال بندکرے،کرفیواٹھایاجائے،بھارتی اقدام مسلم اکثریتی علاقےکو ہندواکثریت میں تبدیل کرنےکی کوشش ہے

افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

کشمیر پر بات کرنے پر شکر گزار، ترک صدرپاکستان کب آئیں گے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

اعلامیہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےمتعلق یواین ہائی کمشنررپورٹس کاخیرمقدم کیا گیا،رابطہ گروپ نےاقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کے8اگست کے بیان کا بھی خیر مقدم کیا،اعلامیہ میں بھارت سے مطالبہ کیا گیا کہ تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے

او آئی سی کے رابطہ گروپ اجلاس میں صدرآزادکشمیرنےکشمیریوں کی نمائندگی کی،اجلاس میں مشترکہ اعلامیہ کی تمام ممبران نےتوثیق اوردستخط کیے،

Leave a reply