باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ سامنے آ گیا ہے
ن لیگی رہنما، رکن پنجاب اسمبلی ،حنا پرویز بٹ نے توشہ خانہ فیصلے کو سراہنے اور عمران خان کی نااہلی کے بعد ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا ئی ہے، اس حوالہ سے حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ بھی کی ہے، حنا پرویز بٹ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سراہتا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے ہر قسم کے دباؤ اور دھمکیوں کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا،الیکشن کمیشن نے واضح کہا کہ عمران خان کو کرپٹ پریکٹس پر نااہل کیا گیا ہے، عمران خان نے خود اعتراف کیا کہ اس نے توشہ خانہ کے تحائف فروخت کئے ہیں فیصلے میں عمران خان جھوٹا اور کرپٹ ثابت ہوا
توشہ خانہ فیصلے کو سراہنے اور عمران خان کی نااہلی کے بعد ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی pic.twitter.com/kNepNEdMeH
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) October 22, 2022
پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ عمران خان کے خلاف فوجداری ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جائے اور نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،
گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو کرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 5 سال کے لیے نااہل کر دیا تھا عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان بھی کیا تھا
عمران خان نا اہل قرار
میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، مریم نواز کا عمران خان کی نااہلی پر ردعمل
تحریک انصاف نے پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہ
جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل
ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’