عمران خان نے نواز شریف کو اپنے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج کردیا

Imran Khan & Nawaz Sharif

سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سابق وزیر اعظم، قائد مسلم لیگ ن، نواز شریف بارے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ "میں نواز شریف کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ پاکستان آئے اور اپنی مرضی کے حلقے سے میرے ساتھ الیکشن لڑے، میں اس الیکشن کی کیمپین بھی نہیں کروں گا اور ان سے جیت جاؤں گا.”

عمران خان نے مزید کہا کہ لیول پلائینگ فیلڈ تب ہوگی جب نواز شریف واپس آجائے گا لیکن اب سب کے کیسز تو ختم کروا دیئے ہیں پھر ایسی کونسی بات ہے کہ اب تک وہ واپس نہیں آرہے ہیں، چوری کرکے اب جیل سے ڈرتا ہے اور کہتا ہے کہ اگر مجھے جیل نہ بھیجا تو میں نے مر جانا ہے اگر مجھے برطانیہ نہ بھیجا گیا تو.

مزید یہ بھی پڑھیں؛
سیاسی جماعت پر پابندی،ایاز صادق نے اعلان کر دیا
یوکرینی وزیر خارجہ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
کوئی بتا دے ریاست پر حملہ کرنا جرم ہے یا نہیں؟ جاوید لطیف
جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد رکن پارلیمنٹ کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی
پاکستان اور سری لنکن بورڈ الیون کا دو روزہ میچ ڈرا
تاہم خیال رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں عمران خان نے نواز شریف کو چیلنج کیا ہے جبکہ اس سے قبل نومبر 2021 میں بھی چیئرمین تحریک انصاف کے عمران خان نے نواز شریف کو چیلنج کیا تھا کہ تم جب بھی واپس آؤ گے، تمہارے حلقے میں تمہیں ہراؤں گا۔ عمران خان نے حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نواز شریف نہیں جو ملک سے باہر بھاگ جاؤں گا، نواز شریف نے مشرف کے گھٹنے پکڑ کر این آراو لیا تھا.
عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم سب ملکر ڈاکو نواز شریف کا استقبال کریں گے، سیدھا ایئر پورٹ سے تمہیں اڈیالہ جیل لیکرجائیں گے۔

Comments are closed.