وزیراعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے،
وزیراعظم کا ثالثی مشن، شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی اورزلفی بخاری شریک ہوئے، اس موقع پر دوطرفہ تعلقات اورخطے میں امن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نےدورہ ایران پرسعودی ولی عہد کو اعتماد میں لیا، وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو مقبوضہ کشمیرکی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا، قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بھی اہم ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات سمیت باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں دونوں رہنماوَں کی دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کی گئی، وزیراعظم کی طرف سے خطے میں اختلافات اور تنازعات کے سیاسی اور سفارتکاری کے ذریعے حل پر زور دیا گیا،
خورشید قصوری نے پاک فوج کے متعلق ایسی کی بات کہ قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا
وزیراعظم عمران خان کی گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر سے بھی ملاقات ہوئی ہے، قبل ازیں وزیراعظم جب ریاض پہنچے تو شاہ خالد ایئرپورٹ کے رائل ٹرمینل پر گورنر ریاض نے پر تپاک استقبال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے ایک روزہ دورہ پر ریاض پہنچے ہیں،
مہاتیر محمد نے بھارت سے تجارت کے متعلق اہم اعلان کر دیا
بھارتی وزیر دفاع کی ہرزہ سرائی پر دیا ترجمان وزارت خارجہ نے منہ توڑ جواب