وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی کا پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوگا. دنیا میں کہیں بھی مجرم پروڈکشن آرڈر پرایوان میں آ کر تقریریں نہیں کرتے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ اللہ عزت دینے والا ہے، میں اکیلا جنگ کروں گا. یہ نظریاتی جنگ ہے. وزیر اعظم نے کہا اپوزیشن ارکان شور کریں گے جھوٹ بولیں گے، اپوزیشن سے ضمانت لو وہ خاموش رہ کر مجھے تقریر کرنے دیں. اس موقع پر حکومتی اتحادیوں نے کہا وہ وزیر اعظم کی حمایت جاری رکھیں گے.
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران خالد مگسی نے سوال کیا وزیر اعظم صاحب کیا اتحادی آپ کے ساتھ رہیں گے؟ تو عمران خان نے کہاکہ میں اکیلا آیا تھا، کوئی رہے نہ رہے میں لڑوں گا.
واضح رہے کہ آج شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل آصف زرداری، سعد رفیق ودیگر نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ اس دوران ہنگامہ آرائی کی وجہ سے اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا.