وزیر اعظم پاکستان عمران خان خوشاب پہنچ گئے سرکاری ہسپتال کا دورہ
خوشاب(نمائندہ باغی ٹی وی) وزیراعظم عمران خان بغیر کسی پروٹوکول اور بغیر اطلاع کے سرگودہا کےاچانک دورے کے بعد خوشاب پہنچ گئے سرکاری ہسپتال میں قائم بچہ وارڈ کا دورہ کیا ایک ہی بستر پہ موجود تین تین بچوں کو دیکھ کر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ایک وارڈ میں ڈیوٹی پر صرف ایک لیڈی ڈاکٹر موجود تھی عملہ بھی ناکافی تھا وزیر اعظم ایم ایس پر برس پڑے بوڑھے مریضوں کی عیادت کی صفائی کا بھی خاص انتظام نہ تھا اور ادویات بھی میسر نہ تھیں وزیر اعظم نے سب کی خبر لی اور آگے روانہ ہو گئے ڈی سی اوز اور ضلعی انتظامیہ کو خبر تک نہ تھی میڈیا پر خبر دیکھ کر حواس باختہ ہو گئے