عمران خان کی 3، شاہ محمود قریشی کی دو مقدموں میں ضمانت منظور

0
169
imran khan shah mehmod qureshi

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد،عمران خان کی 3 شاہ محمود قریشی کی 2 کیسز میں ضمانت کی درخواستیں منظورکر لی گئیں

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی3 درخواست ضمانت30ہزار روپےمچلکوں کے عوض منظور کر لی گئی،اے ٹی سی اسلام آباد نے شاہ محمود قریشی کی 2مقدمات میں ضمانت کی درخواست منظور کی،پراسکیوٹر راجہ نوید نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے جان بوجھ کر احتجاج کروایا،شاہ محمود قریشی اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کی جائیں،جج نے استفسار کیا کہ کیا شاہ محمود قریشی اور سابق پی ٹی آئی موقع پر موجود نہیں تھے؟پراسیکیوٹر نے کہاکہ شاہ محمود قریشی اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی موقع پر موجود نہیں تھے، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ دیگر شریک ملزمان کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں، شاہ محمود قریشی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی پانچوں درخواستیں منظور کی جاتی ہیں،

واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے فوجی تنصیبات پر ملک بھر میں حملے کئے تھے، شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، گرفتار افراد کا کہنا ہے منظم منصوبہ بندی کے تحت حملے کئے گئے، شرپسند افراد نے ویڈیو بیان بھی جاری کئے ہیں جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا، پی ٹی آئی رہنما بھی گرفتار ہیں تو اس واقعہ کے بعد کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں

Leave a reply