عمران خان کی بیٹوں سے بات کروائی جائے، نئی درخواست دائر

imran

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کروانے کے لئے عدالت میں نئی درخواست دائر کر دی گئی
اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل شیراز رانجھا پیش ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فونک ملاقات کرانے کی نئی درخواست دائر کی، وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو ٹیلی فون پر بات کرانے کے احکامات جاری کریں،جج ابوالحسنات نےریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ گزشتہ درخواست تو غیرموثر ہو گئی کیونکہ اڈیالہ جیل منتقل ہو گئے ہیں،عدالت نے 10اکتوبر تک سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے رپورٹ طلب کرلی

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان کی بیٹوں سے ملاقات کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی، عمران خان اسوقت اٹک جیل میں تھے، اب عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے اور وہ سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، سائفرکیس میں ایف آئی اے نے چالان جمع کروا دیا ہے جس میں عمران خان کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے سزا دینے کی استدعاکی گئی ہے،

عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

 عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

Comments are closed.