عمران خان کی ڈائری میں فرح گوگی کے ہیروں کا حساب کتاب تھا،عظمی بخاری

0
122

مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے کہا کہ پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، دعا ہے اللہ تعالی سیلاب زدگان کی مشکلات ختم کرے، عمران خان کو ماننے والے سن لیں ان کی ڈائری میں فرح گوگی کے ہیروں کا حساب کتاب تھا، فارن فنڈنگ کیسز کے اکاؤنٹ دیکھ کر لگ رہا ہے کہ کتنی بیرونی کرپشن ہوئی۔

قومی احتساب آرڈیننس میں مزید ترامیم کا بل اسمبلی میں منظور

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کہانی سنانا چاہتی ہوں جس کے کردار بہت دلچسپ ہیں، صادق و امین نے ہمیشہ بال ٹمپرنگ کا جوا کھیلا، وہ صادق و امین جس کے خلاف امریکی عدالت سے بھی فیصلہ آیا، صادق و امین کو دوسروں پر الزام لگانے کا شوق تھا۔

عظمی ٰ بخاری نے کہا کہ ان کی صداقت اور امانت کا میعار یہ ہے کہ میں نے چوری اور ڈکیتی کی ہے لیکن اللہ کی قسم نہیں کھائی،عمران خان اور ان کی پارٹی جو دوسروں کو کہتے تھے وہ خود ہیں،یہ ہمیں امپورٹڈ کہتے تھے یہ خود امپورٹڈ ہیں ، فرح گوگی کے اوپر جب معاملات نکلے تو وہ بچی ہے، عارف نقوی بے چارا ہے .

 

حکومتی اتحادی جماعتوں کا عمران خان کو نااہل قراردینےکیلئے ریفرنس دائرکرنےکا فیصلہ

 

انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی چوریاں کرنے کے بعد عمران خان منہ چھپا کر بیٹھے ہوئے ہیں،عمران خان نے اپنی والدہ کے نام پر ہسپتال بنایا اور چیرٹی کے پیسوں سے سیاست کررہا ہے،فرح گوگی پورا پنجاب کھا گئی،کہتے ہیں عمران خان وزیر اعظم ہاؤس سے ایک ڈائری لے کر نکلا تھا دیکھو تو سہی اس ڈائری میں کیا لکھا تھا،میاں نواز شریف تیسری مرتبہ کے وزیر اعظم کو بیٹے سے پیسے نہ لینے پر نکال دیا گیا،آج آپ اس بات پر آگئے ہیں کہ چند لاکھ کی بات ہے یہ اربوں روپے کی بات ہے،الیکشن کمیشن نے بتا دیا ہے کہ عمران خان چور اور ڈاکو ہے ، عمران خان نے ایک نہیں پانچ حلف لکھ کردیئے.

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان سے تحریک انصاف کے سربراہ کے طور پر سوال کیا گیا تھا ،عارف نقوی کسی ولیمے کی دعوت پر جیل میں نہیں ہے ان پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے ان پر دو سو نوے سال کی عمر قید ہوسکتی ہے،جب پیسے آئے تو عمران خان کی یادداشت چلی گئی جب انھوں نے پیسے استعمال کیئے تو وہ یادداشت دوبارہ چلی گئی، ابھی تو یہ چیک ہونا ہے کہ یہ پیسے کہاں استعمال ہوئے ہیں، مرے ہوئے چوہے کو ثابت کرنے کے لئے اسد عمر کہتے ہیں عدالت جارہے ہیں ان کو خود سمجھ نہیں آرہا کیا کرنا ہے،اگر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ تھوڑی سی ہے تو کیا کہا جاسکتا ہے

انہوں نے کہا کہ کل عمران خان گرا تھا آج ڈالر گرا ہے ،ڈالر عمران خان سے زیادہ نہیں گرسکتا ،عمران خان پر سیریز آف الزامات ہیں،عمران خان بہت خود دار لیڈر ہے امریکہ کو ایبسلوٹلی ناٹ کہا، ڈالرز کو نہیں کہا.ہم مکمل طور پر تیار ہیں الیکشن کمیشن ہماری جس طرح سکروٹنی کرنی ہے کرلے ،اسد عمر یوٹرن مت لیجیئے گا توہین عدالت کی پٹیشن ضرور دائر کیجیئے گا.سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ نہیں بن سکتا اس پر فل بنچ یا ہائیر بنچ بنتا ہے

عدلیہ کو مزید متنازع نہیں ہونا چاہیے،عمران خان چور بد دیانت ثابت ہوچکے ہیں،ہماری قانونی ٹیم نے اس پر کچھ چیزیں تیار کی ہیں جو پی ڈی ایم کے سامنے رکھے گی، ریکارڈ موجود ہے کہ لوگوں نے پیسے شوکت خانم کو دیئے اور عمران خان نے تحریک انصاف کے لئے استعمال کئے.پاکستان کو یہی رہنا ہے ،عمران خان پاکستان کیلئے کوئی لازم و ملزوم نہیں ہے.

Leave a reply