خوبی وہ جسے دشمن بھی مانے اور تسلیم کرے …..عمران خان کے لیے بھارتی میڈیا بھی رطب لسان ہو گیا .
باغی ٹی وی رپورٹ : وزیرا عظم عمران خان جب بھی بیرون ملک دورے پر جاتے ہیں تو ان کا چرچہ کسی انداز سے ضرور ہوتا ہے اس وقت بھی ان کا ذکر خیر لوگوں کے ہاں جاری ہے.بھارتی اخبار انڈیا ٹو ڈے نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری کو سراہا ہے اور اپنے بھارتی نیتاؤںکو عمران کی کفایت شعاری سے سیکھنے کا کہا ہے.
بھارتی اخبار نے مزید لکھا کہ پاکستانی وزیرا عظم پر طنز اور تنقید کرنے کے بجائے اپنی طرف دیکھنا چاہیے جو عوام کے پیسوں پر اپنی شہرت کے لیے اربوں خرچ کر رہے ہیں جبکہ عمران خان کمرشل فلائٹ پر امریکہ آئے ہیں
اخبار نے مزید لکھا کہ عمران خان کی سادگی اور ان کی کابینہ کا یہ کم خرچ دورہ حکمرانوں کے لیے بہترین مثال ہے. جنہوں نے خود بھی سادگی اور کفایت شعاری کو اپنایا ہے اور کابینہ کو بھی یہی ہدایت کر رکھی ہے