عمران خان کی جان کو خطرہ ہائی الرٹ عملہ تبدیل، پاکستان منجدھار میں پھنس گیا،سنئے اہم انکشافات

0
81

عمران خان کی جان کو خطرہ ہائی الرٹ عملہ تبدیل، پاکستان منجدھار میں پھنس گیا،سنئے اہم انکشافات

باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان سے بات کرتے ہوئے اینکر پرسن اور کالم نگار سلیم صافی نے کہا ہے کہ بلاول اور مریم نواز یعنی پی پی پی اور ن لیگ سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے . پہلے بھی خطرہ تھا اور نہ آج ہے .

سلیم صافی کا کہنا تھا کہ میں‌ اکثر یہ بات کہا کرتا ہوں کہ جنہیں حکومت دلوائی گئی ہے ان کو حکومت کرنا نہیں آتی اور جن کو اپوزیشن سونپی گئی ہے ان کو اپوزیشن کرنا نہیں آتی .

سلیم صافی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن قسطوں میں اپوزیشن بن جاتی ہے اور قسطوں میں سہولت کار بن جاتی ہے. ان کا رویہ بھی اپوزیشن والا نہیں تھا . حکومت کو پہلے بھی اپنے آپ سے خطرہ تھا اور اب بھی خود سے خطرہ ہے .

مبشرلقمان نے سلیم صافی سے سوال پوچھا کہ تازہ اطلاع ہے کہ وزیر اعظم ، صدر اور آرمی چیف کی سیکیورٹی کو خطرہ ہے اور اسے ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے .عملہ تبدیل کردیا گیا ہے حتی کہ پائلٹ تک تبدیل کردیا گیا ہے .

اس کے جواب میں سلیم صافی کا کہنا تھا کہ حالیہ ریڈ الرٹ کے بارے میں مجھے تو علم نہیں‌ ہے آپ بہتر جانتے ہوں گے .لیکن ایک بات ہے کہ جس وجہ سے یہ سب ہو رہا ہے میں شروع دن سے ایک موقف رکھتا ہو‌ں وہ یہ ہے کہ پاکستان میں انتظامی اور ملٹری طور پر تو اس بات کو دبادیا گیا ہے ہم نے طالبائزیشن پر قابو پالیا لیکن یہ صرف اطمینان دینے والی بات تھی .

جب جب بھی افغانستان میں طالبان مضبوط ہوں گے پاکستان میں‌موجود ملی ٹینٹ عناصر کا حوصلہ بڑھے گا اور ان کو شہہ ملے گی اور اس کی مثال آج مل رہی ہے جیسے جیسے طالبان افغانستان میں‌ مضبوط ہورہے ہیں یہاں‌موجود عناصرکو بھی اخلاقی سپورٹ مل رہی ہے .

جب تک اس مسئلے کے روٹ کازز کو ایڈریس نہیں‌کیا جائے گا تب تک یہ معمالہ ایسے ہی چلے گا. مبشرلقمان کی باقی اہم تبصرے جاننے کے لیے ویڈیو دیکھ سکتے ہیں .

Leave a reply