باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی نازیبا آڈیو لیک ہوئی ہے، اس پر بات نہیں ہو سکتی، آڈیو میں کیا بات چیت ہو رہی ، کم از کم میں نہیں بتا سکتا

مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کچھ اہم ڈیولپمنٹس ہوئی ہیں،انکے متعلق ہم اندازے لگا سکتے ہیں لیکن حتمی طور پر نہین بتا سکتے، جس بات کا حتمی طور پر بتا سکتا ہوں وہ عمران خان کی ایک اور آڈیو لیک ہے، وہ ایسی نہیں ہے کہ میں ذکر کر سکوں کہ اس میں کیا بات چیت ہو رہی ہے، اس پر افسوس ہوا ہے،پتہ نہیں میرے تک پہنچی ہے تو اور لوگوں تک بھی پہنچی ہو گی، لیکن بحرحال وہ ایسی نہیں کہ اس کے متعلق بات کروں،اللہ تعالیٰ ہم سب کو بچا کر رہے،بس یہی دعا ہے، ہم سب کمزور لوگ ہیں، گنہگار ہیں اللہ تعالیٰ ہمارے حال پر رحم کرے، اس سے زیادہ میں اس آڈیو کا ذکر نہیں کرنا چاہتا

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ملاقاتیں بڑی ہو رہی ہیں، شہباز شریف کی چودھری شجاعت سے پھر زرداری کی وزیراعظم سے ہوئی، اب چوھدری شجاعت کا بیان آیا کہ پنجاب حکومت نہیں جا رہی، پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد آ چکی ہے، چودھری شجاعت سے رابطے ہو رہے ہیں‌،سب کی نظریں اس وقت جہانگیر ترین پر بھی ہیں، چودھری شجاعت کے پاس دو آپشن ہیں، پرویز الہیٰ کو منائیں اور اگر وہ نہین مانتے تو پھر بطور صدر اپنا حق استعمال کریں،وزیراعظم کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا،اس میں بھی اہم فیصلے ہوئے، خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال سمیت دیگر لوگ اجلاس میں موجود تھے، مختلف تجاویز پر غور ہوا، مشاورت کے بعد ہدایات دی گئیں،دوسری جانب تحریک انصاف نے ایک کمیٹی بنائی ہے تین رکنی جو ق لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے حوالہ سے بات کرے گی،ق لیگ پی ٹی آئی سے یقینی طور پر جیتنے والی سیٹیں لینا چاہتی ہے،آصف زرداری نے پرویز الہیٰ کے لئے نیا آپشن رکھا ہے کہ وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیں، اگر وہ استعفیٰ دیتے ہین توعمران خان کو انکی جانب سے دی گئی سمری غیر موثر ہو جائے گی،اب ایسے لگتا ہے کہ الیکشن مقررہ وقت سے بھی آگے جا سکتے ہیں، عارف علوی نے تین دن لاہور میں گزارے، پھر اسحاق ڈار کی عارف علوی سے ملاقات ہوئی، ن کے قریبی ذرائع کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف 21 جنوری تک اسلام آباد پہنچیں گے ،ابھی اس کی کنفرمیشن نہیں ہوئی،لیکن کچھ ٹویٹس ہوئی ہیں،

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

Shares: