عمران خان کی پیشی،پیمرا کی کوریج پر پابندی،درخواست پر اعتراض عائد

Pemra

اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران خان کی پیشی کے موقع پر پیمرا کی جانب سے کوریج پر پابندی کا کیس کی سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے مصدقہ دستاویزات نا ہونے کے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی ،وکیل فیصل فرید چوہدری عدالت کے سامنے پیش ہوئے ،عدالت نے وکیل کو ہدایت کی کہ آرڈر کی مصدقہ کاپیز ساتھ منسلک کریں ،عدالت نے اعتراضات دور ہونے کے بعد نمبر لگانے کی ہدایت کر دی پیمرا نے عمران خان کی پیشی کے موقع پر ایک دن کوریج کی پابندی عائد کی تھی

واضح رہے کہ 27 مارچ کو عمران خان جب اسلام آباد عدالت میں پیشی کے لئے گئے تھے تو پیمرا نے عمران خان کی کوریج پر پابندی عائد کر دی تھی کوریج پر پابندی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر عائد کی گئی تھی نوٹیفکیشن کے مطابق پیمرا نےوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریلیوں، جلسے، جلوس اورعوامی اجتماع کی لائیو اور ریکارڈڈ کوریج پر پابندی عائد کر دی، پابندی اسلام آباد کی حدود میں صرف آج کے لیے جلسوں اور ریلیوں کی کوریج پر عائد کی گئی۔

پیمرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پابندی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خط کے تناظر میں عائد کی گئی ہے، چینلز نے پُرتشدد ہجوم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی براہ راست فوٹیجز نشر کیں، ایسی فوٹیجز کی براہ راست نشریات نے افراتفری اور خوف و ہراس پھیلایا۔

اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

 پیمرا نے عمران خان کی کوریج پر پابندی لگا دی 

Comments are closed.