عمران خان کی سیاست نواز شریف سے شروع ہوکر شہباز شریف پر ختم ہوتی ہے، مریم اورنگ زیب

0
31

عمران خان کی سیاست نواز شریف سے شروع ہوکر شہباز شریف پر ختم ہوتی ہے، مریم اورنگ زیب

باغی ٹی وی : مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان شہباز شریف کے خوف میں مبتلا ہیں۔

لیگی ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عدالت کے فیصلے کا مذاق اڑایا، عمران خان شہباز شریف کے خوف میں مبتلا ہیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان کے حکم پر توہین عدالت کی گئی، شہباز شریف کو ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت مل چکی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ شہبازشریف کے کنڈیکٹ اور ٹریول ہسٹری کو دیکھتے ہوئے باہر جانے کی اجازت دی گئی۔

انہوں نے کہاکہ کیا حکومت توہین عدالت دانستہ طور پر کر رہی ہے؟ شہباز شریف کو ایئر پورٹ پرروک کر توہین عدالت کی گئی۔
ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ غیرقانونی سمری نہیں بلکہ عدالت سے بدلہ لیاگیا ہے۔ کورٹ کو ایف آئی اے، شہزاد اکبر، وزیر داخلہ اور عمران خان کو بلانا چاہئیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی سیاست نواز شریف سے شروع ہوکر شہباز شریف پر ختم ہوتی ہے، خوشی ہوتی اگر عید والے دن عمران خان استعفی دیتے

Leave a reply