عمران خان کی الٹی شلوار کی تصویر ویڈیو ، حقیقت کیا؟
عمران خان کی الٹی شلوار کی تصویر ویڈیو ، حقیقت کیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی ایک تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ عمران خان نے سرگودھا جلسے میں خطاب کے دوران شلوار الٹی پہن رکھی ہے
عمران خان نے شلوار الٹی پہن رکھی یا نہیں، سوشل میڈیا پر ویڈیو اور تصاویر شیئر ہو رہی ہیں ،الٹی شلوار پہننے پر عمران خان پر تنقید ہو رہی ہے تو وہیں کئی صارفین کا کہنا ہے کہ شاید سرگودھا جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے کسی نے انہیں کہا ہے،اسلئے وہ شلوار الٹی پہن کر گئے ہیں
عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ اسلام آباد میں ہے اور اسلام آباد سے سرگودھا کا سفر کیا، عمران خان ہیلی پر بنی گالہ سے سرگودھا گئے، عمران خان ہیلی پیڈ سے جلسہ گاہ گاڑی میں پہنچے عمران خان کے ارد گرد سیکورٹی اہلکاروں سمیت پارٹی رہنماؤں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی، عمران خان جلسہ گاہ میں جا کر بیٹھے اور پھر خطاب کیا، عمران خان کے بنی گالہ گھر سے نکلنے سے لے کر خطاب کے دوران تک کسی کو جرات نہ ہو سکی کہ عمران خان کو کہہ دے خان صاحب شلوار الٹی پہن کر آ گئے ہیں. کیونکہ عمران خان کے سامنے کسی کو بولنے کی پارٹی میں جرات نہیں، عمران خان شلوار الٹی پہن کر نکلیں یا پاکستان کے آئین و قانون سے کھلواڑ کرنے کے غلط فیصلے کریں، جلسے میں خط لہرا کر سازش کا جھوٹا بیانیہ بنائیں یا پھر قتل کی دھمکی کا ڈرامہ کریں، فرح گوگی کی کرپشن کا دفاع ہو یا پھر عدالت کو دھمکیاں ، عمران خان کے غلط فیصلوں ،کاموں کے سامنے کسی پارٹی رہنما کو بولنے کی جرات نہیں ہوتی، اگر کسی کو جرات ہوتی کہ وہ عمران خان کے سامنے بات کرے یا اسکے فیصلے کے خلاف جائے تو کم از کم جلسے میں جاتے ہوئے عمران خان کو شلوار سیدھی پہننے کا کہہ سکتا تھا
عمران خان کے قریبی رہنما بھی عمران خان کے غلط بیانیے میں انکی ہاں میں ہاں ملاتے ہیں، جو بھی عمران خان کے فیصلوں کے خلاف بولتا ہے،تو اسے پارٹی اجلاس میں نہیں آنے دیا جاتا یا عمران خان کے قریب تر رسائی ختم کر دی جاتی ہے،عمران خان کے سامنے بولنے والوں کو عمران خان سے دور کر دیا جاتا ہے،عمران خان جب وزیراعظم تھے تو اس وقت کابینہ کے اجلاسوں میں بھی شہزاد اکبر و دیگر کی تیار شدہ غلط بریفنگ، اعدادوشمار کو عمران خان صحیح کہتے اور سب کو صحیح کہنا پڑتا، رانا ثناء اللہ پر عمران خان حکومت نے مقدمہ قائم کیا تو شہر یار آفریدی جو اسوقت وزیر تھے انہوں نے حلف اٹھا کر کہا تھا کہ میرے پاس ثبوت ہیں لیکن دوسری جانب جب تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوئی تو فواد چودھری نے نجی ٹی وی پر کہا تھا کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ غلط بنایا گیا تھا میں نے اسوقت کابینہ اجلاس میں بات کی تھی لیکن میری بات نہیں سنی گئی
عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی کو نااھل قرار دے کر پی ٹی آئی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ
ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’
اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت
عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ
عمران خان کی الٹی شلوار والی ویڈیو پر ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار جانے کے غم میں عمران خان اتنا پاگل ہو چکا ہے کہ سیدھی شلوار بھی نہیں پہنتا ،یاد رہے گزشتہ روز عمران خان نے 1947 کی آزادی کے وقت کی آبادی 40 کروڑ بتا دی تھی ،ساتھ کھڑے ایک دوسرے نشئ نے اس کو بتایا کہ چالیس لاکھ تھی ،عمران خان کی تصویر بین الاقوامی سطح پر وائرل ہوگئی
شوہر اخبار پڑھتے ہوئے: دیکھو کتنے برے حالات ہوگئے ہیں ہر جگہ چوری، ڈکیتی جرائم ہورہے ہیں۔ مجھے حکومت ملے تو دو دن میں ٹھیک کردوں
بیوی: حالات بعد میں بدلنا پہلے اپنی شلوار بدلیں، صبح سے میری شلوار پہن کر گھوم رہے ہیں_____
عمران خان جلسے میں الٹی شلوار پہن کر آگئے pic.twitter.com/js2m4wfncd— شائن سٹائن (@Shine_Stine) September 2, 2022