فنڈنگ کیس،عمران خان کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست پر فیصلہ آ گیا

0
62
imran khan

اسلام آباد ہائیکورٹ،ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمہ، عمران خان کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی

ممنوعہ فنڈنگ کیس،عمران خان کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی،جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا،

قبل ازیں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسپیشل پراسیکیوٹر کو ایف آئی آر پڑھنے کی ہدایت کر دی،اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ بینکنگ کورٹ نے عمران خان کی ضمانت منظور کرائی،اسپیشل پراسیکیوٹر نے عمران خان کی ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی ، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان شروع سے ہی شامل تفتیش نہیں ہوئے؟ اسپیشل پراسیکوٹر نے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان نوٹسز کے باوجود شامل تفتیش نہیں ہوئے، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پیسے تو باہر سے کسی اورنے بھیجنے ہیں، اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ ٹی وی ٹالک شو پرعمران خان نے کہا کہ چیریٹی کے پیسے ہیں، اگر یہ چیریٹی کے پیسے تھے تو پارٹی کے اکاؤنٹ میں کیا کررہی ہے؟ عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر سے سوال کیا کہ اگر چیریٹی کے پیسے پارٹی اکاؤنٹ میں آگئے تو کیا ہوا ؟ پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ چیریٹی کرنے والا خود پیسے بھیجے گا کسی دوسرے کے اکاؤنٹ میں پیسے نہیں بھیج سکتا،

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا وہ خط دکھائیں جو آپ کو دوران تفتیش ملا ہے ،عدالت نے پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تفتیش میں اسٹیٹ بینک کا بندہ شامل ہی نہیں کیا ،کسی بینک اکاؤنٹ کا نام تبدیل کرنا کوئی جرم تو نہیں ،کیا اسٹیٹ بینک نے نام یا نیچر آف اکاؤنٹ تبدیل کرنے پر کوئی کارروائی کی ؟ راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نام یا نیچر آف اکاؤنٹ تبدیل کرنے پر کارروائی تو کریں گے ،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کریں گے؟ مطلب کب کریں گے؟ ابھی کریں گے،پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ یو بی ایل بینک کا متعلقہ ریکارڈ ہی غائب ہے ،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ تو بینک کی ذمہ داری ہے ، پی ٹی آئی والے تو نہیں لے گئے ناں،

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،پراسیکیوٹر نے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان نوٹسز کے باوجود شامل تفتیش نہیں ہوئے، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کسی بینک اکاؤنٹ کا نام تبدیل کرنا کوئی جرم تو نہیں اگر رقم کا غلط استعمال کیا گیا تو متاثرہ فریق تو بھیجنے والا ہوگا ،متاثرہ شخص تو درخواست گزار ہے ہی نہیں ، وفاقی حکومت کیسے متاثرہ ہوسکتی ہے ، راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ یہ کم از کم شامل تفتیش تو ہوں ،جرم نہیں بنتا ہوگا تو ایف آئی آر ختم ہو جائے گی ،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وہ کون سا گواہ ہے جو یہ کہے گا کہ میں نے جس مقصد کیلئے پیسے دئیے استعمال نہیں ہوئے،راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ جس کمپنی نے پیسے بھجوائے وہ تو کرکٹ کیلئے رجسٹرڈ ہوئی تھی ، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی ٹرانزیکشن کیخلاف ایس ٹی آر جنریٹ نہیں کی گئی تو اس پر قانون کیا ہوگا ؟

عمران خان اور دیگر کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمہ،عمران خان کی ضمانت منظوری کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ،ایف آئی اے نے عمران خان کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کردی 28فروری کے بینکنگ کورٹ فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی ایف آئی اے نے ا سپیشل پراسیکیوٹرکے ذریعے بینکنگ کورٹ فیصلے کو چیلنج کیا 28فروری کو بینکنگ کورٹ نے عمران خان کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت منظور کی تھی

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ،جوڈیشل کمپلیکس میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق کیس اسلام آباد ہائیکورٹ نے فائل گم ہونے سے متعلق کیس کے ساتھ مقدمہ منسلک کردیا ،امن و امان کی صورتحال پیدا کرنے سے متعلق معاملے کی آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد انتظامیہ سے بھی رپورٹ طلب کر لی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ فائل گم ہونے کے کیس کے ساتھ یہ منسلک کریں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

Leave a reply