سابق وزیراعظم عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت پہنچ گئے
عمران خان سخت سیکورٹی میں عدالت پہنچے،عمران خان اپنی بلٹ پروف گاڑی میں احاطہ عدالت میں داخل ہوٸے عمران خان کی تینوں مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی گئی، انسداد دہشتگردی عدالت نے گرفتاری سے روک دیا،عدالت نے چار اپریل تک عمران خان کی ضمانت منظور کر لی،
عمران خان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں تین مقدمات درج ہیں جن میں پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی موت، جلاؤ گھیراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات ہیں جس میں انسداد دہشتگردی اور اعانت جرم کی دفعات ہیں،
عدالت پیشی کے موقع پر مختصر بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ آج اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ ہوگا، یہ ڈراتے رہیں ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں،خوف کی زنجیریں توڑ دی ہیں ہمارے 1600 ورکرز کو پکڑ لیا گیا ہے مگر آج کا جلسہ ہر صورت کامیاب ہوگا،لوگ آٹے کی لائنوں میں مر رہے ہیں، ہم بتائیں گے قوم کو دلدل سے کیسے نکالنا ہے،
عمران خان کی تین مقدمات میں عبوری ضمانتوں کا معاملہ
عمران خان دہشت گردی عدالت میں پہنچ گئے
عمران خان گاڑی سے اتر کر مارکنگ روم پہنچ گئے pic.twitter.com/4m0RRZSL3E— Imran Ali Raj (@TheImranRaj) March 25, 2023
قبل ازیں عمران خان نے لاہور میں درج تین مقدمات میں ضمانت کے لیے انسداد دہشتگری عدالت سے رجوع کر لیا ،عمران خان کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر نے عبوری ضمانتیں دائر کر دیں ،عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں ،پولیس کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے ۔ عدالت تینوں مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر کے پولیس کو گرفتاری سے روکے عمران خان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں دہشتگردی دفعات کے تحت تین مقدمات درج ہیں
عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت پہنچ گئے pic.twitter.com/yDD2cknetm
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) March 25, 2023
عمران خان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سیکیورٹی کے لیے درخواست داٸر کر دی گئی، وکیل عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوں گےعمران خان کو شدید سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں ،پہلے بھی عمران خان پر حملہ ہو چکا ہے عمران خان کو گاڑی سمیت عدالت میں اندر آنے دیا جائے،
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عمران خٌان لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے، عمران خان کی درخواست ضمانت لاہور ہائیکورٹ نے منظور کر لی تھی، پانچ مقدمات میں حفاظتی ضمانتوں میں 27 مارچ تک توسیع کر دی گئی تھی، لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا بھی حکم دیا تھا،
بیان حلفی دیں کہ آپ نے دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ضمانت دائر کی تھی, عمران خان کو بیان حلفی جمع کروانے کی ہدایت
20 رمضان سے قبل پنشن اور تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، قائمہ کمیٹی
سوال یہ ہے کہ اکتوبر میں کیسے ہوں گے الیکشن؟ عمران خان
راہول گاندھی کو بھارتی پارلیمنٹ نے نااہل قرار دے دیا