وزیراعظم کو معطل اور گورنر سندھ کو ہٹایا جائے، سعید غنی نے ایسا مطالبہ کیوں کیا؟

پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو معطل کیا جائے اورگورنر سندھ کو بھی عہدے سے ہٹایا جائے

وزیراعظم حاضر ہو،دورہ گھوٹکی پرالیکشن کمیشن نے دیا نوٹس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان گھوٹکی تعزیت کیلئے نہیں الیکشن کیلئے گئے تھے .سعید غنی نے مطالبہ کیا کہ گھوٹکی میں ضمنی الیکشن ہونےتک وزیراعظم کومعطل کیاجانا چاہیے، سعید غنی نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ جب تک گھوٹکی میں الیکشن نہیں ہو جاتے گورنر سندھ کو بھی عہدے سے ہٹایا جائے، سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کونوٹس دے کراچھا کام کیا.

وزیراعظم عمران خان کاعلی محمد خان مہر کی وفات پر اہلخانہ سے تعزیت

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز گھوٹکی کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی علی محمد خان مہر کی وفات پر ان کے بھائی اور بیٹوں سے تعزیت کا اظہار کیا تھا، وزیراعظم نے دورہ اسوقت کیا جب الیکشن کمیشن علی محمد خان مہر کی وفات کے بعد خالی نشست پر ضمنی الیکشن کا اعلان کر چکا تھا، الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 205 پر ضمنی انتخاب 18 جولائی کو ہوگا .

Comments are closed.