اقوام متحدہ نے خاشقجی قتل کا ذمہ دار سعودی عرب کو ٹھہرا دیا
اقوام متحدہ نے خاشقجی قتل کا سعودی عرب کوذمہ دار ٹھہرا تے ہوئے کہا کہ سعودی عرب معافی مانگے .قوام متحدہ کے حقوق انسانی کے کمیشن نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کیس کے پس پردہ حقائق سامنے لانے پرترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
کمیشن کی خصوصی رپورٹر آگنیس کالامارڈ نے اس حوالے سے تیار رپورٹ پر اپنے بیان میں حکومت ترکی کی اس قتل کیس میں شفافیت اور نیک نیتی کو سراہتے ہوئے کہا کہ 101 صفحات پر مشتمل اس رپورٹ سے یہ واضح ہے کہ سعودی عرب اس قتل میں براہ راست ملوث ہے اور جس میں موجود تمام دلائل اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت دیگر اعلی شخصیات کو زیر تفتیش لیا جائے۔
مزید برآں ، رپورٹ میں سعودی عرب سے مطالبہ کیا گیاہے کہ وہ سفارتی آداب کی پامالی اور بیرون ملک اپنی طاقت کے ناجائز استعمال پر ترک حکومت سے معافی مانگے۔