خاتون جج کو دھمکی کیس، عمران خان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کیلئے دوبارہ نوٹس

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کا کیس کی سماعت ہوئی

جج رانا مجاہد رحیم کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی سماعت ملتوی کر دی گئی،عدالت نے عمران خان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کر دیا،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے ،سپیشل پراسیکیوٹر کی جانب سے بیرسٹر اسامہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے، عمران خان کی جانب سے جونیئر وکیل سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے ،جج کے رخصت کے باعث سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی گئی  خاتون جج کو دھمکی کے کیس میں عمران خان ضمانت پر ہیں  اسلام آباد پولیس نے بھی مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کروا دیا ہے

خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پارٹی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے خاتون جج اور انتظامی افسروں کو دھمکی دی تھی اسلام آباد ہائیکورٹ نے از خود نوٹس لیا تھا اور توہین عدالت کا کیس چلا تھا تاہم گزشتہ سماعت پر عدالت نے توہین عدالت ختم کر دی تھی

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

Shares: