پی پی پی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات امجد آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ملازمین کو تخواہیں دینے کے لئے پیسے نہیں۔
امجد آفریدی کا کہنا تھا کہ صوبے میں مالی بحران کے باوجود صوبائی حکومت لانگ مارچ کو مالی معاونت فراہم کررہی ہے۔کے پی حکومت کا ہیلی کاپٹر مسلسل استعمال ہورہا ہے۔ صوبائی حکومت صوبے میں دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہے۔ اس صوبے کو ایک بار پھر شدت پسندوں کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ عمران خان کا سیاسی مستقبل بلکل تاریک ہے۔ عمران خان کبھی اسلام آباد نہیں پہنچے گا۔عمران خان کو القادر یونیورسٹی، بی آرٹی بلین ٹری سونامی اور فرح گوگی کی تلاشی دینی پڑے گی۔
دوسری جانب سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان دھاندلی کے ذریعے وزیراعظم بنے عمران خان ملک میں انتشار کی سیاست کررہے ہیں ،کراچی کے لوگوں نے عمران خان کو مسترد کیا،لانگ مارچ کے لیے چندہزار لوگوں کو اکٹھا نہیں کرسکے عمران خان اگر الیکشن چاہتے ہیں تو خیبرپختونخوا اور پنجاب کی اسمبلیاں توڑ دیں۔عمران خان ہر موقعے پر کوشش کرتا ہے کہ ملکی اداروں کو متنازع بنائے
قبل ایں سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ تمہاری خواہش ہے کے خونریزی ہو؟ اقتدار کی حوس میں تم ہر حد پار کرنے لئے تیار ہو۔تم ڈکٹیٹر کی نرسری کے ٹیسٹ ٹیوب بیبی رہے ہو۔اب اسی نرسری پر تنقید کرکے ہیرو بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہو۔ تم وہ ڈاکو ہو جس نے توشاخانا،فارن فنڈنگ منی لانڈرنگ، اور گوگی کے زریعے اربوں روپے کے ڈاکے مارے۔
ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو
صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،
عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد
کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد
پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
تحریک انصاف نے لانگ مارچ کا نیا شیڈول جاری کر دیا