باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کو وسیع تر قومی مفاد میں ایک اور یوٹرن لینا چاہیے،
بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپنی پالیسیوں کو 180 ڈگری پر موڑ دے،پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اورٹیکس و محصولات واپس لیے جائیں، عمران خان حکومت میں عوام ریلیف اور کسی اچھی خبر سننے کے لیے ترس گئے،ملک میں لوٹ مار سیل جاری ہے،
پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ حکومت نے جو معاہدہ کیا اس سے کس کو فائدہ ہورہا ہے؟ مہنگائی کی صورت میں عوام پر ہر آئے روز بم گرایا جا رہا ہے ،کیا اس حکومت کو غریب کا احساس بھی ہے؟ آج وزیرخزانہ کہاں ہیں،ہمارے سوالات کا جواب کب دیئے جائیں گے
اپوزیشن لیڈریوسف رضا گیلانی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے مہنگائی کی وجہ غریب آدمی کی کمر ٹوٹ چکی ہے ہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر احتجاج کرتے ہیں،پیٹرول کی قیمتوں میں کئی مرتبہ اضافہ کیا جا چکا ہے،منی بجٹ پیش کیے جا رہے ہیں،گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے بہت بری صورتحال ہے، غریب طبقہ متاثر ہو رہا ہے ہم چاہتے تھے کہ وزیر خزانہ یہاں ہوتے تو ہم اس بات پرکرتے،
دوسری جانب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی آئی ایم ایف چلے گئے، عوام کو خود کشی پرمجبورکردیا ،مہنگائی کا ہفتہ وار بم گرا کر عوام سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا گیا ایک طرف ڈالر کا بے قابو جن ،دوسری طرف عوام کی جیب کاٹی جارہی ہے،ظالم حکمرانوں سے عوام پرمہنگائی کا ظلم کرنے کا اختیارچھیننا ہوگا،
دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما، سینیٹر شیری رحمان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل میں کہا ہے کہ ایک بار بھر پیٹرول کی قیمتوں میں 4 روپے اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔ پیٹرول مصنوعات میں 4 سے 8 روپے کا ہوشربا اضافہ ناقابل قبول ہے، تباہی سرکار آئی دنن عوام پر پیٹرول بم گرا رہی۔ حکومت عوام پر کچھ تو رحم کرے
شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ تباہی سرکار کے دور میں پیٹرول فی بیرل 75 ڈالر ہے لیکن عوام کو 127 روپے فی لیٹر بیچ رہے۔ پیپلز پارٹی کے دور میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل تھی اور ملک میں پیٹرول کی قیمت 113 روپے تھی۔حکومت آئی ایم ایف کے سامنے جھک گئی ہے جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر ردعمل میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں۔حکومت نے پٹرول کی بلند ترین قیمت کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔ پٹرول کی قیمت میں اضافہ مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور ظلم ہے۔حکومت آئی ایم ایف کے سامنے مکمل سرنگوں ہو چکی۔حکومت فی الفور اضافہ واپس لے۔اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بھی کم کی جائیں۔ جماعت اسلامی ہوش ربا مہنگائی، بے روزگاری کے خلاف تحریک میں تیزی لائے گی تین سالوں میں روپیہ اپنی نصف قدر کھو چکا ، ڈالر کی بلند پرواز سے روپیہ ایشیا کی بدترین کرنسی بن گئی ، بے روزگار نوجوانوں کیساتھ 31اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج ہو گا،
پنجاب اسمبلی اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رکن سید حسن مرتضی نے کہا کہ ہر روز جھنجھوڑنے کے باوجود ہر 15 دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے حکومت نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا دنیا میں ںتیل سستا ہوا ہے اور ہمارے ملک میں مہنگا کیا گیا ہے موقف یہ اپنایا جاتا ہے کہ خطے میں سب کم پیٹرولیم کی قیمتیں کم ہیں حالانکہ انکا ممالک کا کیپٹل انکم کا بھی بتا دیں تحریک انصاف تو دعویٰ کرتے تھے کہ ہم پیٹرول 40 روپے فی لٹر دیں گے حکومت کوشش کر رہی ہے کہ عوامی نمائندوں کو کمزور کیا جائے حکومت جمہوریت کو کمزور کرنے کی سازش کر رہی ہے یہ جمہوری اداروں کے خلاف سازش کر رہے ہیں تاکہ عوام میں یہ تاثر جائے کہ عوامی نمائندے ٹھیک نہیں۔ اصل حکومت کوئی اور کر رہا ہے اور کندھا کسی اور کا استعمال ہورہا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتا ہوں۔
ن لیگی رہنما رانا مشہود احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ کا بد ترین دن ہے یہ کہتے تھے جب پٹرول کی قیمت بڑھائی جاتی ہے تو وزیر اعظم چور ہوتا ہے چوروں کا سردار آج مسلط ہو گیا ہے آج پنجاب کے لوگ جھولی اٹھا کر بد دعائیں دے رہے ہیں ان کے منسٹر کہہ رہے ہیں ہم زرعی اجناس باہر سے بلانے پر مجبور ہیں
ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی
لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی
لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی
شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے
لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج
شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے سوال پر اسد عمر جواب نہ دے سکے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے حکومت کو2 ارب روپے کا نقصان ہوا،شوکت ترین