عمران خان کے سلمان رشدی ملعون کے حق میں بیان کی سخت مزمت کرتے ہیں،عالمی مجلس ختم نبوت

0
91

عالمی مجلس ختم نبوت کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ گستاخ رشول سلمان رشدی دینا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کومشتعل کرنے کا مجرم ہے. سابق وزیراعظم عمران خان کا اس ملعون کے حق میں بیان دینا سخت قابل مزمت اورانتہائی قابل تشویش ہے.

عالمی مجلس ختم نبوت کے امیر مرکزیہ مولانا حافظ ناصر الدین خاکوانی،نائب امیر مرکزیہ مولانا خواجہ عزیز احمد،مولانا سید سلیمان یوسف بنوری،ناظم اعلی مولانا عزیزالرحمان جالندھری و دیگر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سربراہ کا اپنے دور حکومت میں گستاخ رسول آسیہ ملعونہ اورعبدالشکور قادیانی کو رہا کرنے کے بعد اب حضور صلی اللہ علیہ وآ لہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والے ملعون سلمان رشدی کے حق میں بیان دینے نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اسلام اور پاکستانیت کے لبادے میں بیرونی اور بالخصوص یہود کا ایجنٹ ہے اور مضرب کو خوش کرنے کیلئے جس طرح عمران خان نے سلمان رشدی پر حملے کی مزمت کیاس سے امت مسلمہ میں شدید غصہ پایا جاتا ہے.

علماء نے کہا کہ مسلمانوں کے تمام مکاتب فکرسلمان رشدی کی گستاخی کے خلاف اور باموس رسالے کیلئے متفق و متحد ہیں.اس کی گستاخی سے ہر مسلمان کا دل زخمی تھا.پی ٹی آئی کا اس کے حق میں بیان دینا مسلمانوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے.اسلام تشدد کے خلاف ہے لیکن اگر سلمان رشدی،تسنیمہ نسرین،آسیہ مسیح اور عبدالشکور قادیانی جیسے کرداروں کو مغرب پناہ نا دے.انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھرا کرے اور قائینات کی عظیم ترین شخصیت کی گستاخی کرنے پرسزا دے توکھبی اس طرح کی صورتحال پیدا نا ہو.

Leave a reply