عمران خان کیخلاف مقدمات کے اخراج کے لیے درخواست پر سماعت ملتوی

0
43
imran in court lhr

عمران خان کیخلاف مقدمات کے اخراج کے لیے درخواست پر سماعت ملتوی

لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کیخلاف 121 مقدمات کے اخراج کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی

عدالت نے مقدمات کی مصدقہ نقول فراہم کرنے کی ہدایت کردی ،عدالت نے مصدقہ نقول کی فراہمی کے لئے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھا ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار آفس کے اعتراض کو دور کرنے کے لئے مناسب وقت دیا جا رہا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سماعت کی، دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مقدمات کی مصدقہ نقول کی فراہمی بڑا ایشو نہیں۔ عمران خان کے خلاف سیاسی دباو پر 121 جھوٹے مقدمات درج کر دیے گئے ہیں۔پنجاب کےدرج 13 مقدمات کو فوری خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔ عمران خان پر دہشت گردی اور قتل کے مقدمات سیاسی جدوجہد سے باز رہنے کے لئے درج کئے گئے۔آئین پاکستان ہرشہری کو سیاسی اور جمہوری جدوجہد کی آزادی دیتا ہے۔ عدالت بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات کو خارج کرنے کے احکامات جاری کرے۔

بیان حلفی دیں کہ آپ نے دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ضمانت دائر کی تھی, عمران خان کو بیان حلفی جمع کروانے کی ہدایت
20 رمضان سے قبل پنشن اور تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، قائمہ کمیٹی
سوال یہ ہے کہ اکتوبر میں کیسے ہوں گے الیکشن؟ عمران خان
راہول گاندھی کو بھارتی پارلیمنٹ نے نااہل قرار دے دیا

Leave a reply