عمران خان نااہل ہونے کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان نے بطور احتجاج راستے بند کردیئے

0
44

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے ملک بھر میں احتجاج شروع کر دیا ہے.

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد پارٹی کارکنان گھروں سے باہر نکل آئے ہیں اور ملک بھر میں جگہ جگہ احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ فیصلہ آنے کے فوری بعد الیکشن کمیشن آفس کے باہر پی ٹی آئی کارکنان نے جمع ہو کر احتجاج کیا جہاں پر پولیس نے گرفتاریاں بھی کیں۔ جبکہ راولپنڈی کے علاقے فیض آباد میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنان جمع ہوئے گئے ہیں جنہوں نے مری روڈ بلاک کر دیا ہے۔ کارکنان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا کا آغاز کردیا ہے.

فیض آباد میں مظاہرین اور پولیس اہلکار آمنے سامنے آ گئے اور مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی۔ علاوہ ازیں ساہیوال میں بھی پی ٹی آئی کارکنان نے نیشنل ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں.
اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں بھی پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج کیا اور سڑک ٹریفک کے لیے بند کر دی ہے، لاہور، رحیم یار خان سمیت متعدد شہروں میں پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنان سڑکوں پر نکل آئے، مشتعل افراد نے الیکشن کمیشن اور مسلم لیگ ن کے خلاف احتجاج میں نعرے لگانا شروع کردیا ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛ دوسروں کو خریدوفروخت کا طعنہ دینے والے طارق جمیل، عمران خان بارے چپ کیوں؟
عمران خان کیخلاف فیصلہ آنے ہر احتجاج کی ہدایت:پرویز خٹک کی آڈیو
پاکستان نے روس سے تیل خریدنے کے کام پر آغاز کر دیا: وزیر خزانہ
جبکہ گجرات میں جی ٹی روڈ کو چار مقامات پر بند کر دیا گیا ہے شاہین چوک، لالہ موسیٰ، کھاریاں اور سرائے عالمگیر جی ٹی روڈ کو بند کر کے احتجاج کیا جا رہا ہے۔ مختلف شاہراہوں پر ٹائر بھی جلائے گئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں علی امین گنڈہ پور کی قیادت میں احتجاج کررہے اور متعدد روڈ بند کردیئے ہیں. احتجاج کی ہدایت ملنے پر پی ٹی آئی ضلع پشاور کی قیادت نے موٹروے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ قیادت نے کارکنان کو فوری طور پر موٹروے ٹول پلازہ پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ جبکہ ہدایت ملنے پر کارکنان پہنچ گئے اور انہوں نے پشاور موٹر وے انٹر چینج ایم ون بند کردیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے فیض آباد سے زیرو پوائنٹ ہائی وے بلاک کردی ہے۔ کارکنوں نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال جانے والا راستہ بھی بند کر دیا۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے پنڈی میں لیتڑاڑ نیلور روڈ پر شدید احتجاج کیا، شاہراہ پر ٹائروں کو آگ لگا کر آمد و رفت کے لیے بند کردیا جس پر پولیس اور فوج کے جوانوں نے شاہراہ کو کلیئر کروا کر ٹریفک بحال کردی۔ رحیم یار خان میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنان احتجاج کرتے ہوئے باہر نکل آئے اور انہوں نے نعرے بازی کی۔ گوجرانوالہ کے چندا قلعہ چوک میں پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج شروع کردیا، ضلعی صدر میاں ارقم خان کی قیادت میں احتجاج جاری ہے جس کارکنان کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھ کر انتظامیہ نے پولیس طلب کرلی۔ جبکہ فیروز پور میں مرکزی سڑک پر لوگوں نے ٹائر جلاکر اسے بند کردیا، فیروز پور روز پر چاروں طرف سے ٹریفک جام ہونے کے سبب سیکڑوں گاڑیاں اور موٹر سائیکل پھنس گئیں۔

Leave a reply