عمران خان نیازی قوم کا اعتماد کھو چکا اب انہیں گھر جانا ہوگا،شاہد خاقان عباسی

0
76

عمران خان نیازی قوم کا اعتماد کھو چکا اب انہیں گھر جانا ہوگا،شاہد خاقان عباسی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کو گزشتہ روز کی شکست سے سبق حاصل کرنا چاہیے،

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے حفیظ شیخ کی مہم خود چلائی یہ سوچ ترک کردیں کہ کس کی حکومت ہوگی پاکستان کو سیاسی بحران سے نکالنے کا واحد حل نیا الیکشن ہے، اسپیکرڈائس سے ایسے بھاگے جیسے چور بھاگتے ہیں،وزیراعظم نے ہررکن اسمبلی سے اربوں کی اسکیموں کے وعدے کیے،شکست کے بعد حکومت بوکھلاہٹ کاشکار ہے،آج قومی اسمبلی کااجلاس اسپیکرنے اچانک ختم کردیا عمران خان نیازی ہاؤس کا اعتماد کھوچکا ہے،حکومتی بنچوں پر بیٹھے 17 افراد نے خلاف ووٹ دیا، تمہارا کھیل ختم ہوگیا ہے،میدان میں آؤ، انہیں ووٹ ڈالنا نہیں آتا،

سابق وزیراعظم ،پی پی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو شکست فاش ہوئی ہے،آپ نے کہا کہ چوہوں کی طرح حکومت نہیں کرنا چاہتا،تو شیر کی طرح کریں،وزیراعظم مہذب طریقے سے مستعفی ہوں،یوسف رضا گیلانی کی کامیابی نے ثابت کردیا کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے ،ہمارا مطالبہ ہے حکومت مستعفی ہو، نئے انتخابات کرائے جائیں،پاکستان کی تاریخ میں اتنی منہگائی نہیں ہوئی،ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے،پی ڈی ایم کا مطالبہ ہے حکومت فوری مستعفی ہوجائے،کل ان کی پارٹی کے 17 ممبران نے گو عمران گو کا نعرہ لگادیا،کل قومی اسمبلی نے عدم اعتماد کردیا ہے ،شکست کھانے کے بعد حکومت کے تمام ہتھکنڈے فضول ہیں، حکومت کو کل تاریخی شکست ہوئی، جس کی مثال نہیں ملتی،

جے یو آئی رہنما نعیمہ کشور نے کہا کہ ایوان کا تقدس مجروح کیا جارہاہے،عد م اعتماد تو ان کے خلاف آچکا ہے ،اب وقت ضائع نہ کیاجائے،

اسلام آباد سیٹ سے شکست، وزیراعظم کا ایسا فیصلہ کہ سن کر مریم اور مولانا کی خواہش ہوئی پوری

وزیراعظم کا اعتماد کاووٹ ،اوپن ہو گا یا سیکرٹ؟ اعلان ہو گیا

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ،کن سینیٹرز کا کردار بڑھ گیا، سب کی نگاہیں ان کی طرف

سینیٹ میں تحریک انصاف اکثریتی پارٹی بن گئی،ن لیگ کونسے نمبر پر؟

سینیٹ میں شکست کے بعد پی ٹی آئی حکومت کا اخلاقی جواز ختم،سابق وزیراعظم

کون ہو گا اگلا چیئرمین سینیٹ؟ اپوزیشن نے اعلان کر دیا

سینیٹ میں شکست کا ذمہ دار کون؟ وزیراعظم نے سب کو بلا لیا

ایک کے بعد ایک وار،اب کون ہو گا اپوزیشن کا نیا شکار،مبشر لقمان کے انکشاف سے پی ٹی آئی میں کھلبلی مچ گئی

کیا کپتان انتخابات سے خوف زدہ ہیں؟ وعدہ پورا کریں، بلاول

سینیٹ میں شکست کے بعد وزراء کی کانفرنس نے پی ٹی آئی کو مشکل میں‌ ڈال دیا

واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات میں بڑے اپ سیٹ کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا ہے، اسلام آباد کی جنرل نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی کے امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دی۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اعتماد کا ووٹ اوپن ہوگا۔ وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کے دوران شفقت محمود نے بتایا کہ وزیر اعظم کیلئے اعتماد کا ووٹ اوپن ہوگا، اس میں پتہ چل جائے گا کہ کون کس کے ساتھ کھڑا ہے، اگر کوئی باضمیر ہے تو اس میں الگ ہوجائے۔

کھینچ کے رکھو تان کے رکھو بوریا بستر باندھ کے رکھو،اپوزیشن کے اسمبلی میں نعرے

Leave a reply