عمران خان نے دورہ امریکہ کی کامیابی کیلئے حافظ محمد سعید کو گرفتار کروایا، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

ملی یکجہتی کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر نے کہا کہ حکومت نے ابتک جتنے اقدامات کیے سب امریکہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے کہنے پر کیے ۔ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے تاجر ہڑتالیں کر رہے ہیں اور حکمران ملک دشمن کی بات مان کر ملک دشمن اقدامات کر رہے ہیں انہیں پاکستان کا مفاد عزیز نہیں،

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ڈاکٹر ابوالخیر زبیر نے کہاکہ حافظ محمد سعید کی گرفتاری بیرونی دباو پر کی گئی امریکہ انڈیا ایک دوسرے کو مبارکبادیں دے رہے ہیں، حافظ سعید کا جرم یہ ہے کہ وہ کشمیر کی آواز اٹھاتے ہیں، حافظ سعید کا جرم یہ ہے کہ انہوں نے تھر پارکر میں خدمت کا کام کیا جہاں آج بھی موت رقص کر رہی ہے، حافظ سعید کا جرم یہ ہے کہ انہوں نے بیواؤں کی مدد کی، صرف اور صرف امریکی خوشنودی کے لیے انہیں گرفتار کیا گیا،

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم امریکا کا دورہ کامیاب کرنا چاہتے ہیں اس لیے حافظ سعید کو گرفتار کیا گیا لیکن وزیراعظم یہ نہیں جانتے کہ امریکہ کبھی خوش نہیں ہو گا بلکہ وہ ڈو مور کا مطالبہ کرے گا حکومت سب مذہبی طاقتوں خو گرفتار کر لے پھر بھی امریکہ خوش نہیں ہو گا۔ وہ صرف ایک صورت میں راضی ہو سکتے ہیں کہ ہم اسلام چھوڑ دیں. انہوں نے کہاکہ ہم حافظ سعید کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ان کہ فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں،

Comments are closed.