عمران خان نے بغیر کسی میرٹ کے ممبرز کی تعیناتیاں کیں،وزیراعظم کو خط لکھ دیا گیا

پامی نے وزیر اعظم اور وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل کے کے نام خط لکھ دیا

خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میڈیکل کمیشن کے ممبران کی میرٹ کی بنیاد پر تقرریاں کی جائیں،سابق وزیراعظم عمران خان نے بغیر کسی میرٹ کے ممبرز کی تعیناتیاں کیں، اسلام آباد ہائی کورٹ پی ایم سی ممبرز کی تعیناتیوں کو اقربا پروری قراردے چکی ہے بدقسمتی سے بغیر کسی میرٹ کے پی ایم سی ممبرز کو نامزد کیا گیا، سابق حکومت نے پی ایم سی میں ناتجربہ کار ڈاکٹرز کوتعینات کیا پاکستان میں تجربے کے حامل اور بہترین شہرت یافتہ ڈاکٹرز کو نظرانداز کیا گیا، نائب صدر پی ایم سی علی رضا سمیت دیگر ممبران کی متعصبانہ پالیسیاں ہیں، ممبرز کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان عالمی میدان میں خطرناک حد تک اپنی جگہ کھو رہا ہے،غیر قانونی ٹیسٹنگ کمپنی کو اربوں کے ٹھیکہ کا معاملہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے بھی اٹھایا،

 

خط میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈی نیشن پر بحث کی گئی،غیر قانونی اور ناتجربہ کار کمپنی کی جانب سے سیکڑوں طلبا کے مستقبل سے کھیلا گیا،ممبران کے پاس تجربہ نہ ہونے کے باعث اور خراب پالیسیوں کی وجہ سے داخلہ کا عمل متاثر ہوا،ناقص پالیسی کے باعث نجی ڈینٹل کالجز میں 1200 سے زائد سیٹیں خالی رہ گئیں تھیں،

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

Shares: