سی ٹی ڈی کی کاروائی، کوچہ رسالدار خودکش دھماکے کا ملزم ہلاک

0
53

سی ٹی ڈی کی کاروائی، کوچہ رسالدار خودکش دھماکے کا ملزم ہلاک

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی ہے

سی ٹی ڈی نے پشتخرہ میں کارروائی کی اور کوچہ رسالدار خودکش دھماکے کا ملزم ہلاک ہو گیا ،سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی ٹیم پر حملہ کیا مقابلے میں ملزم سمیت 2دہشت گرد ہلاک ہو گئے، 4ملزمان فرار ہو گئے ،دوسرے ہلاک دہشت گرد کی شناخت تاحال نہیں ہوئی ،ہلاک دہشت گرد 3 مارچ کوچہ رسالدار دھماکے میں ملوث تھا ہلاک دہشت گردوں سے دو دستی بم، دو پستول اور خود کش جیکٹ برآمد ہوئی ہیں

قبل ازیں گزشتہ ماہ تین مئی کو پشاور دھماکے کے سہولت کار پولیس مقابلے میں مارے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے پشاور کی جامع مسجد کوچہ رسالدار میں ہونیوالے خود کش دھماکے کے سہولت کاروں کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 3 سہولت کار مارے گئے ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے میڈیا کو بتایا کہ سہولت کار عبدالواجد ، مظفر شاہ اور محمد طارق پولیس مقابلے میں مارے جا چکے ہیں جن کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے تھا تینوں سہولت کار دہشتگرد تاجر ستنام سنگھ، مذہبی اسکالر قاضی شیخ عبدالحمید اور دیگر افرادکے قتل میں ملوث تھے دو سہولت کاروں کا تعلق پشاور سے تھا جبکہ ایک کا تعلق جمرود ضلع خیبر سے تھا، کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کی مشترکہ کاروائی میں تینوں کو ہلاک کیا گیا

کو چہ رسالدار جا مع مسجد کے خود کش حملے 66نمازی شہید اور 130 نمازی زخمی ہوئے تھے پشاور دھماکے میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ علی حیدر کے خاندان کے سات افراد بھی شہید ہو گئے تھے،

فیصل واوڈا کی نااہلی،شیخ رشید کا اعلان،اپوزیشن کو بھی چیلنج دے دیا

پشاور دھماکہ،وزیراعظم کو بریفنگ، ملزمان کی شناخت ہو چکی، شیخ رشید

پشاور دوسرے روز بھی شہر کی فضا سوگوار، دھماکے کا مقدمہ درج،دو مشتبہ افراد گرفتار

پشاور دھماکہ،اموات 56 ہو گئیں،امام مسجد بھی شہید

گورنر خیبر پختونخوا، وزیر اعلیٰ اور کور کمانڈر پشاور کی کوہاٹی گیٹ امام بارگاہ آمد

Leave a reply