بجٹ تقریر، عمران خان نے اپوزیشن اراکین کی جانب دیکھ کر ایسا کیا کیا کہ اراکین مسکرائے بغیر نہ رہ سکے

0
39

وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں‌ وزیر مملکت برائے داخلہ حماد اظہر کی جانب سے بجٹ پیش کیے جانے کے بعد اپوزیشن کی جانب فاتحانہ انداز میں ہاتھ اٹھا کر میوزک کمپوزر کی طرح اشارے کیے جس پر پی ٹی آئی حکومت کی طرح دیگر اراکین بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے زبردست شورشرابا اور ہنگامہ آرائی کی گئی تاہم وزیر مملکت نے بغیر کسی دباؤ کے بجٹ پیش کیا. اس دوران جب ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کر رہا تھا وزیراعظم عمران خان بھی ایوان میں موجود رہے اور مسلسل تسبیح‌ کرتے رہے. بجٹ پیش کئے جانے کے بعد جونہی اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اجلاس ملتوی ہونے کے اعلان کیا گیا تو وزیر اعظم عمران خان مسکراتے ہوئے اپنی نشست سے کھڑے ہوئے اور اپوزیشن کے احتجاج کی طرف ایک میوزک کمپوزر کی طرح اپنے ہاتھوں سے اشارے کیے۔

وزیراعظم عمران خان کے اس خوبصورت انداز پر ان کے اردگرد موجود اسمبلی ارکان بھی مسکراتے رہے جبکہ وزیراعظم اسمبلی سے باہر نکل گئے۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف حکومت کی جانب سے گزشتہ روز پہلا بجٹ‌ پیش کیا گیا ہے. اپوزیشن کی طرف سے بجٹ پر سخت تنقید کی جارہی ہے جبکہ حکومتی اراکین اسے تاریخی بجٹ قرار دے رے ہیں.

Leave a reply