![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2022/09/imran-khan-1.jpg)
آڈیو لیک، عمران خان نے میانوالی جلسے میں ردعمل دے دیا
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ مافیا کے ساتھ ہے ،کال دوں گا ،میانوالی والوں کو نکلنا ہوگا
میانوالی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہیہ ہرطرف مار کھا رہے ہیں اور جعلی آڈیوزبنا رہے ہیں، آڈیوز لیک کی گئیں یہ کون بناتا ہے سب کو پتہ ہے کہ ن لیگ نے جعلی ویڈیوزبنائی ہوئی ہیں جس کی ماہر مریم نواز ہیں میرے خلاف پلاننگ کرنے والے ناکام ہو جائیں گے
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ خوف کی زنجیر گرتی نہیں توڑی جاتی ہے،آزادی ملتی نہیں چھینی جاتی ہے، شہباز شریف کو اب سائفر یا د آگیا ،شہبازشریف اب سائفر تحقیقات کی بات کررہے ہیں، میں نے سپریم کورٹ کو سائفر اس لیے بھیجا کہ تحقیقات ہوں، شہباز شریف سائفر سازش کا حصہ تھے،سازش کے تحت عمران خان کی حکومت جاتی تو کس کوآنا تھا،ہمارے دور میں بجلی ،گیس اور پیٹرول کی قیمتیں زیادہ نہیں تھیں،آج لوگ حیران ہیں ،فیس دیں یا بھوک ختم کریں ہمارے اوپر مسلط کیے گئے لوگ اپنے خلاف کیسز ختم کروارہے ہیں،
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں حقیقی آزادی کے لیے جان کی قربانی دینے کے لیے تیار ہوں، اور جیل سے ڈرانے والوں کو کہتا ہوں کہ ابھی تو میں جیل بھرو تحریک شروع کرنے لگا ہوں۔ میانوالی آپ نے مجھے سب سے پہلے الیکشن جتوایا تھا، آپ کا احسان میں کبھی نہیں بھول سکتا۔نواز شریف پاکستان آئے گا تو اسکا ایسا استقبال کریں گے کہ وہ ہمیشہ یاد رکھے گا
ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’
اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت
عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ