اسلام آباد :عمران خان نے نوازشریف کا قرض اتاردیا،عمران خان بنائے گا نیاپاکستان،اطلاعات کے مطابق نوازشریف کے دور میں لیے گئے مہنگےقرضوں کی ادائیگیاں جاری ہیں، حکومت نےایک ارب ڈالرکےسکوک بانڈزکی ادائیگی کر دی، اثرات آئندہ ہفتے زرمبادلہ ذخائر کے اعدادوشمارمیں ظاہر ہوں گے۔

لاہورہائیکورٹ نےملک بھرمیں فحش ویب سائٹس کی بندش نہ ہونے پروفاق سے جواب طلب کیا ہے

ذرائع کے مطابق یہ سکوک بانڈز گزشتہ دورِحکومت میں لئے گئے تھے اور بانڈز پر شرح سود چھ اعشاریہ سات پانچ فیصد تھی، سکوک بانڈز سال 2014 میں لئے گئے تھے، جن کی میچورٹی پانچ سال کی تھی۔

گزشتہ دو ہفتوں سے ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے، ماہرین کے مطابق اضافے کی وجہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ٹی بلز میں سرمایہ کاری ہے، رواں مالی سال ٹی بلز میں ایک ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔

ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پرعمل، 7دسمبرکواجلاس بلالیاگیا

یاد رہے اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ غیرملکیوں کی ٹی بلزمیں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا، یکم جولائی سے اب تک غیرملکی سرمایہ کاروں نے ایک ارب سات کروڑبیس لاکھ ڈالرکے ٹی بلزخریدے، سرمایہ کاروں میں بڑی تعداد امریکی اوربرطانوی مالیاتی اداروں کی ہے۔

پاکستان میں ایڈز کے حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسٹیٹ بینک کے مطابق صرف نومبرمیں ٹی بلزمیں غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم تریسٹھ کروڑدس لاکھ ڈالررہا ، شرح سود میں اضافے اور مارکیٹ بیسڈ ایکس چینج ریٹ کے باعث ٹی بلزغیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ہوگئے ہیں۔

Shares: